لاہور سمیت پنجاب بھر میں ڈینگی مچھر کے وار جاری
Image
لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں ڈینگی وائرس کے وار جاری ہیں۔ آج بھی ڈینگی کے باعث ایک شخص اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔ پنجاب میں اموات کی کل تعداد 13 ہوگئی ہے۔  پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر پنجاب کی ڈینگی پر قابو پانے کیلئے صوبہ بھرمیں موثر انسدادی کارروائیاں جاری کر دیں۔ محکمہ صحت کی جانب سے  صوبہ بھر میں ڈینگی لاروا کو تلف کرنے اور افزائش روکنے کے لیے کاروائیاں جاری ہیں۔  سیکرٹری صحت ارشاد احمد کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر سے ڈینگی 359 مریض رپورٹ ہوئے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران راولپنڈی سے 132،  لاہور سے 102 جبکہ گوجرانولہ سے 54 کیسز رپورٹ ہوئے۔  رواں سال کے دوران پنجاب بھر میں اب تک  ڈینگی کے 9865 مریض رپورٹ ہو چکے ہیں جبکہ رواں سال  کے دوران لاہور سے ڈینگی کے کل 4030 کیسز سامنے آئے ہیں۔ لاہور سمیت صوبہ بھر کے اسپتالوں میں ڈینگی کے 1096 مریض داخل ہیں۔ سیکرٹری صحت ارشاد احمد کا کہنا تھا  عوام صفائی کا خیال رکھ کر ڈینگی مچھر کی افزائش کو روکنے میں اہم کردار ادا کریں۔

404 - Page not found

The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.

Go To Homepage