انگور یا کشمش؟ صحت کیلئے کون زیادہ فائدہ مند؟
Image

لاہور: (ویب ڈیسک) لوگ انگور اور کشمش دونوں کو بہت شوق سے کھاتے ہیں لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ ان میں سے کون سا پھل یا خشک میوہ صحت کے لیے زیادہ فائدہ مند ہے؟

پھلوں اور خشک میوہ جات کا استعمال ہماری صحت کے لیے اچھا سمجھا جاتا ہے۔ آج ہم انگور اور اس سے بننے والی کشمش کے بارے میں بات کر رہے ہیں۔ انگور ایک ایسا پھل ہے جس کا میٹھا اور کھٹا ذائقہ بہت سے لوگوں کو اپنی طرف متوجہ کرتا ہے۔ کشمش انگور کو خشک کرکے تیار کی جاتی ہے جسے بہت سے لوگ پسند کرتے ہیں۔ یہ مٹھائیوں اور میٹھے پکوانوں کو سجانے کے لیے استعمال ہوتا ہے۔ انگور میں 80 فیصد پانی ہوتا ہے جبکہ کشمش میں پانی کی مقدار صرف 15 فیصد ہوتی ہے۔

اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ جب انگور اور کشمش دونوں ہی صحت کے لیے فائدہ مند ہیں تو پھر کس چیز کو زیادہ صحت بخش سمجھا جائے؟تو آئیے آپ کو اس بارے میں بتاتے ہیں۔

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ کشمش میں انگور سے زیادہ کیلوریز ہوتی ہیں۔ دراصل کشمش انگور کو خشک کرنے کے بعد تیار کی جاتی ہے۔ اس عمل میں چینی اور اینٹی آکسیڈنٹس استعمال ہوتے ہیں جو کیلوریز کی شکل میں تبدیل ہو جاتے ہیں۔ اگر آپ آدھا کپ انگور کھائیں گے تو آپ کو صرف 30 کیلوریز ملیں گی، اگر آپ اتنی ہی مقدار میں کشمش کھائیں گے تو آپ کے جسم کو 250 کیلوریز ملیں گی۔

کشمش کو فائبر کا بھرپور ذریعہ سمجھا جاتا ہے، اس کے علاوہ اس خشک میوہ میں آئرن اور پوٹاشیم جیسے اہم معدنیات پائے جاتے ہیں۔ کشمش میں سوزش کم کرنے کی خصوصیات بھی ہوتی ہیں جو آنتوں میں بیکٹیریا کو متوازن رکھنے میں مدد دیتی ہیں۔

انگور میں وٹامن سی اور اینٹی آکسیڈنٹس پائے جاتے ہیں۔ یہ دونوں غذائی اجزاء ہماری جلد کے خلیوں کو جوان رکھنے میں مدد دیتے ہیں۔ یہ آپ کی جلد کو کینسر کا باعث بننے والی شعاعوں سے بھی بچاتےہیں۔ اگر آپ انگور کھائیں گے تو چہرے سے سیاہ دھبے اور جھریاں کم ہونا شروع ہو جائیں گی۔

دونوں چیزیں اپنے اپنے طریقے سے صحت کے لیے فائدہ مند ہیں لیکن انگور کو زیادہ صحت بخش سمجھا جاتا ہے کیونکہ جس چیز میں کیلوریز کم ہوتی ہیں وہ صحت کے لیے بہتر ہوتی ہے۔ اس لیے پھل کو اس کی اصلی شکل میں کھانے کی کوشش کریں۔

404 - Page not found

The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.

Go To Homepage