طلال چودھری کو سینیٹ کا ٹکٹ دینے کا فیصلہ
Image

لاہور: (سنو نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ن) نےپارٹی رہنما طلال چودھری کوسینیٹ کا ٹکٹ دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

مسلم لیگ ن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ پارٹی نے طلال چودھری کو صوبائی اسمبلی کے دو حلقوں کی ٹکٹیں دینے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔ پی پی 101 کی نشست پر طلال چودھری کے والد محمد اشرف چودھری الیکشن لڑیں گے۔

پی پی 100 کی نشست پر طلال چودھری کے نامزد خان بہادر ڈوگر الیکشن لڑیں گے۔پارٹی فیصلے سے طلال چودھری کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ نے طلال چودھری کوسینیٹ کا ٹکٹ دینے کی خوشخبری سنا دی ہے۔اس کے علاوہ مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف نے فیصلہ کیا ہے کہ ملک نواز کو مئیر فیصل آباد بنایا جائے گا۔

مسلم لیگ ن کے صدر رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ عوام دشمن حکومت سے نجات دلانے میں طلال چودھری کا بڑا حصہ اور قربانی ہے۔ آپ کی قربانیوں اور محبت کی قدر کرتی ہے۔ جماعت آپ کی مخلصانہ جدوجہد کو بھول نہیں سکتی۔ قومی اسمبلی کا ٹکٹ نہ دینے کا مطلب آپ کو نظر انداز کرنا نہیں ہے۔