فلسطینیوں کی امداد: مصر نے رفاہ کا بارڈر کھول دیا
Image

قاہرہ :(سنونیوز)مصر نے فلسطینیوں کی امدادکیلئے رفاہ کا بارڈر کھول دیا۔امدادی سامان کے ٹرک غزہ کی طرف روانہ ہو گئے ہیں۔

مصری میڈیا کے مطابق رفاہ بارڈر سے روانہ ہونے اامدادی سامان کے ٹرک میں ادویات، کھانے پینے کی اشیا ،کمبل اور کپڑے بھی شامل ہیں۔مصری وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کیے جانے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ تمام ممالک غزہ کے لئے امدادی سامان العریش ایئرپورٹ پہنچائیں۔

مصری وزارت داخلہ کی جانب سے رفاہ کا کراسنگ بارڈر بھی کھول دیا گیا ہے اور اسرائیل سے کہا گیا ہے کہ وہ اس پوائنٹ پر حملہ کرنے سے گریز کریں ۔مصر کی جانب سے متعدد بار فلسطین اور اسرائیل کے درمیان ثالت کا کردار ادا کیا گیا ہے،حالیہ کشیدگی کے دوران مصر کی جانب سے بارڈر کھولے جانے کا مقصد فلسطینی عوام کے لیے محفوظ راستہ فراہم کرنا ہے۔

404 - Page not found

The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.

Go To Homepage