پاکستان میزبانی سے محروم، کھلاڑی رُل گئے

9/12/2023 6:51
لاہور:(سنو نیوز) پاکستان اولمپکس کوالیفائنگ راؤنڈ کی میزبانی سے محروم ہو گیا، انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن نے پاکستان کو فیصلے سے آگاہ کردیا، کوالیفائنگ راونڈ میں آٹھ غیرملکی ٹیموں کو شرکت کرنا تھی ۔
ایونٹ آئندہ برس 13 سے 21 جنوری تک لاہور میں شیڈول تھا۔ ہاکی میں لڑائی جھگڑے اور اختلافات کیوجہ سے پاکستان اولمپکس کوالیفائنگ راؤنڈ کی میزبانی سے محروم ہو گیا۔
انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن نے پاکستان سے اولمپک کوالیفائر ایونٹ کی میزبانی واپس لے لی ہے، ایف آئی ایچ نے پاکستان ہاکی فیڈریشن کو اپنے فیصلہ سے مطلع کردیا۔
انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن نے پاکستان سے اولمپک کوالیفائر ایونٹ کی میزبانی واپس لینے کی وجوہات میں حکومت پاکستان اور سپورٹس بورڈ کیجانب سے عدم تعاون، ہاکی فیڈریشن کے معاملات میں مداخلت کو بنیادی وجہ قرار دیا ہے۔
پاکستان سے میزبانی واپس لینے کی وجوہات میں ایف آئی ایچ نے اس امر پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔
ایف آئی ایچ نے کہا ہے کہ انٹرنیشنل ایونٹ کے انعقاد کے لئے حکومت کے تعاون اور سپورٹ کی ضرورت ہوتی ہے۔
اولمپک کوالیفائر جیسا بڑا ایونٹ حکومت پاکستان کے تعاون کے بغیرمنعقد کرانا ممکن نہیں لیکن حکومت پاکستان ، وزارت بین الصوبائی رابطہ اور پاکستان اسپورٹس بورڈ فراہم نہیں کررہا۔
پاکستان ہاکی فیڈریشن نے 1990 عالمی کپ اور 1994 چیمپینز ٹرافی کے بعد عالمی سطح پر 2024 اولمپک کوالیفائر ایونٹ کی میزبانی حاصل کی تھی۔
اس لیے پاکستان سے اولمپک کوالیفائر ایونٹ کی میزبانی واپس لی جارہی ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان کو پہلی بار اولمپکس کوالیفائنگ راونڈ کی میزبانی ملی تھی۔
404 - Page not found
The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.
Go To Homepage