واشنگٹن: (سنو نیوز)امریکا کے دارالحکومت واشنگٹن میں بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف ) کا اہم اجلاس ہوا جس میں پاکستان کو قرض کی دوسری قسط جاری کرنے کی منظوری دیدی گئی ہے۔
تفصیل کے مطابق واشنگٹن میں آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ اجلاس میں فوری طور پر پاکستان کیلئے دوسری قسط جاری کرنے کی منظوری دیدی ہے۔ وزارت خزانہ ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کی طرف سے پاکستان کو 70 کروڑ ڈالر جاری کیے جائیں گے۔
پاکستان کیلئے اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ پروگرام کے تحت قرض کی منظوری دی گئی ہے۔ پہلے اقتصادی جائزے کی تکمیل پر سٹاف لیول معاہدہ 15 نومبر کو طے پایا تھا۔
پاکستان کو قرض پروگرام میں سے 1.2 ارب ڈالر پہلے ہی مل چکے ہیں۔ آئی ایم ایف سے70 کروڑ ڈالر ملنے سے جاری کردہ رقم 1.9 ارب ڈالر ہو جائے گی۔
404 - Page not found
The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.
Go To Homepage