فواد خان نے ماہرہ خان کیساتھ زیادہ کام نہ کرنے کی وجہ بتا دی
1/11/2024 9:13
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستانی فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کے سپر اسٹار فواد خان نے اداکارہ ماہرہ خان کے ساتھ دوبارہ کام نہ کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ جب دو فنکار ایک ساتھ زیادہ کام کرتے ہیں تو اس سے ڈیمانڈ کم ہوجاتی ہے۔
ایک ٹی وی شو میں گفتگو کرتے ہوئے فواد خان پاکستانی اداکارہ فواد خان کا کہنا ہے کہ اسی طرح اگر میں ماہرہ خان کے ساتھ کام کرنے کے بارے میں بات کروں تو ہم دونوں کے درمیان عزت کا رشتہ قائم ہے اور یہ رشتہ اتنا گہرا ہے کہ اگر اب ہم ایک ساتھ کام کریں گے تو ہمیں زیادہ محتاط رہنا پڑے گا۔
فواد خان نے کہا کہ جب آپ کسی ایسے انسان کے ساتھ زیادہ کام کرتے ہیں جس کے ساتھ آپ کا عزت کا مضبوط رشتہ قائم ہو تو پھر آپ کے تعلقات پیچیدہ ہوجاتے ہیں اور مجھے لگتا ہے کہ ہمیں کام کی وجہ سے رشتوں کو خراب نہیں کرنا چاہیے، اسی وجہ سے میں ماہرہ خان کے ساتھ زیادہ کام نہیں کیا کیونکہ ہم عزت کا رشتہ خراب نہیں کرنا چاہتے اور میں یہ بھی نہیں چاہتا کہ ہم دونوں یہ سوچیں کہ ہم ایک دوسرے کا استعمال کررہے ہیں۔View this post on Instagram
اداکار نے مزید کہا کہ ماہرہ خان انتھک محنت کرتی ہیں اور میں نے ماہرہ خان کا جذبہ کام کے دوران دیکھا ہے۔View this post on Instagram
404 - Page not found
The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.
Go To Homepage