ماہرہ خان نے شادی پر ڈانس کر کے دھوم مچا دی، ویڈیو وائرل
Image
لاہور: (سنو نیوز) پاکستان ڈرامہ اور فلم انڈسٹری کی صف اول کی اداکارہ ماہرہ خان نے پاکستان کی معروف اداکارہ فریحہ الطاف کے بیٹے کی شادی کی تقریب میں ڈانس کر کے دھوم مچا دی۔ اداکارہ ماہرہ خان نے پاکستان کی معروف اداکارہ فریحہ الطاف کے بیٹے کی شادی کی تقریب میں ایسا ڈانس کیا کہ دیکھنے والے دنگ رہ گئے۔ ماہرہ خان کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔
 
View this post on Instagram
 

A post shared by Inside Showbiz (@insideshowbiz)

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ماہرہ خان خوبصورت لباس زیب تن کیے ہوئے رقص کرتی ہوئی دکھائی دے رہی ہے۔ اداکارہ نے سفید اور لال رنگ کا انتہائی خوبصورت لہنگا زیب تن کیا ہوا ہے اور بالی ووڈ کی مشہور فلم کے گانے” سانوں ڈانس دا بھوت چڑھیا” پر دیگر ساتھیوں کے ہمراہ ڈانس کر رہی ہیں۔ دوسری جانب معروف اداکارہ ماہرہ خان نے قوم سے اپیل کی ہے کہ فغان بھائیوں، بہنوں کی مدد اور حمایت جاری رکھیں کیونکہ وطن واپسی کے وقت انہیں مہربانی کی ضرورت ہے۔ سال 2019 سے یو این ایچ سی آر میں خیر سگالی سفیر کی حیثیت سے خدمات انجام دینے والی ماہرہ نے انسٹا گرام پر پاکستان کے نام اپنے پیغام میں کہا کہ یہ لوگ اب بھی ہماری مہربانی اور ہمدردی کے محتاج ہیں، انہیں واپس جانے کی صورت میں خطرات کا سامنا ہے۔
اداکارہ نے کچھ تصاویر بھی شیئر کیں جن میں انہوں نے یو این ایچ سی آر کے لوگو کی برانڈنگ والی جیکٹ پہن رکھی ہے۔ ان کے کئی دہائیوں سے ہم نے ضرورت مند افغان بھائیوں اور بہنوں کو تحفظ فراہم کیا ہے، میں اپنی قوم سے اپیل کرتی ہوں کہ وہ ان لوگوں کی حمایت جاری رکھیں جنہیں اس کی ضرورت ہے۔ اپنے ملک واپس جانے والے غیر قانونی تارکین وطن کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے ماہرہ خان نے کہا کہ کوئی بھی اپنی مرضی سے اپنا گھر چھوڑ کر نہیں جانا چاہتا۔ انہوں نے پاکستان کی جانب سے افغان شہریوں کی چار دہائیوں پر محیط مہمان نوازی پر بھی خوشی کا اظہار کیا۔ واضح رہے کہ کچھ روز قبل ماہرہ خان نے اپنے قریبی دوست سلیم کریم کے ساتھ ایک پُروقار تقریب کے دوران شادی کی تھی۔