نمائندہ خصوصی او آئی سی نے کشمیر کا معاملہ نازک قرار دے دیا
Image
اسلام آباد: (سنو نیوز) نمائندہ خصوصی او آئی سی نے کشمیر کا معاملہ نازک قرار دیتے ہوئے کہا کہ او آئی سی میں مقبوضہ کشمیر کے مسئلے پر خصوصی توجہ دی جاتی ہے۔ نمائندہ خصوصی او آئی سی نے سیکریٹری خارجہ کے ہمراہ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر کا مسئلہ بہت نازک ہے،او آئی سی فورم پر زیر بحث رہتا ہے، دورہ پاکستان کا مقصد مسئلہ کشمیر کے بارے میں آگاہی حاصل کرنا تھا، کشمیر طویل عرصے سے حل طلب مسئلہ ہے، گزشتہ 4 دہائیوں سے او آئی سی مسئلہ کشمیر پر توجہ دیئے ہوئے ہیں۔ اس موقع پر سیکریٹری خارجہ نے کہا کہ نمائندہ او آئی سی کو مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سے آگاہ کیا، مقبوضہ کشمیر پر بھارت غیر قانونی طور پر قابض ہے، بھارتی حکومت کشمیریوں پر ظلم کے پہاڑ توڑ رہی ہے۔ سیکریٹری خارجہ کا کہنا تھا کہ کشمیریوں کو سلامتی کونسل کی قراردادوں کے تحت حق خودارادیت ملنا چاہیے، یاسین ملک، شبیر شاہ سمیت حریت قیادت پابند سلاسل ہے، 5 اگست کے بھارتی اقدامات کی ہر فورم پر مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کسی بھی صورت کشمیر کی متنازعہ حیثیت کو تبدیل نہیں کرسکتا، پاکستان نے 5 اگست کے بھارتی اقدامات کی ہر فورم پر مذمت کی ہے، بھارت کسی بھی صورت کشمیر کی متنازعہ حیثیت کوتبدیل نہیں کرسکتا، مقبوضہ کشمیر کے مسئلے کا واحد حل سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عملدرآمد ہے۔

404 - Page not found

The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.

Go To Homepage