پاک بھارت میچ آج ہوگا یا نہیں؟ محکمہ موسمیات نے خوشخبری سنا دی
Image
کولمبو :(سنو نیوز) سری لنکا کے کیپٹل کولمبو میں پاک بھارت میچ کیلئے موسم ناساز ہے رات بھر موسلادھار بارش کے بعد صبح سویرے بھی بادل خوب برسے ہیں۔ نمائندہ سنو نیوز کے مطابق کولمبو میں ابھی بھی بادل چھائے ہوئے ہیں اور تیز ہوائیں چل رہی ہیں، اس کے علاوہ آج سارا دن وقفے وقفے سے بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ سہ پہر کے اوقات میں زیادہ تیز بارش کے امکانات ہیں جس وجہ سے پاک بھارت میچ آج بھی متاثر ہونے کا امکان ہے،اگر آج کولمبو کا فورکاسٹ دیکھیں تو سارا دن 80 سے 90 فیصد تک بارش کا امکان ہے۔ گذشتہ روز بارش کی وجہ سے صرف 24.1 اوورز کا کھیل ممکن ہو سکا تھاجس میں بھارت نے 2 وکٹوں پر 147رنز بنائے تھے،اگر بارش نے موقع فراہم کیا تو ریزرو ڈے پر آج وہیں سے کھیل شروع ہو گا جہاں کل ختم ہوا تھا۔ خیال رہے کہ گذشتہ روز ایشیا کپ سپر فور مرحلے میں پاکستان اور بھارت کے مابین جاری میچ مسلسل بارش ہونے کے باعث ختم کردیا گیا تھا، میچ آج ریزرو ڈے میں وہیں سے شروع کیا جائے گا جہاں پر ختم کیا گیا تھا۔ 24.1 اوورز کے میچ میں پاکستان کیخلاف بھارت نے دوکٹوں کے نقصان پر 147رنز بنائے تھے۔ کولمبو میں ہونے والی وففے وقفے سے موسلادھار بارش نے میچ کو آج تک لانے پر مجبور کردیا تھا، میچ ریفریز کی جانب سے بارش بند ہونے پر گرائونڈ کا معانہ کیا گیا تھا تاہم ایمپائز کی جانب سے اگلے معائنے سے پہلے دوبارہ بارش شروع ہوگئی تھی جس پر ایمپائرز نے بقیہ میچ ریزرو ڈے پر منتقل کرنے کا فیصلہ کیا۔ گذشتہ روز بھارت کے کے ایل راہول 17 جبکہ ویرات کوہلی 8 رنز کیساتھ کریز پر موجود ہیں جبکہ روہت شرما 56 اور شبمن گل 58 رنز بنا کر آئوٹ ہو گئے تھے۔ واضح رہے کہ گذشتہ ایشیاء کپ کے بڑے مقابلے میں بھارت نے پاکستان کو جیت کیلئے 267 رنز کا ٹارگٹ دیا تھا۔ تاہم پالی کیلے میں بار بار ہونے والی بارش نے میچ کا مزہ خراب کر دیا تھا۔ موسم کی خرابی کی وجہ سے میچ کو بے نتیجہ ختم کرنا پڑا تھا اور دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دے دیا گیا تھا۔

404 - Page not found

The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.

Go To Homepage