راولپنڈی: (سنو نیوز) آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سرکاری دورے پر امریکا چلے گئے۔ جنرل سید عاصم منیر کا بطور آرمی چیف امریکا کا یہ پہلا دورہ ہے۔ جنرل سید عاصم منیر دورے کے دوران امریکا کے اعلیٰ فوجی اور دیگر سرکاری حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔
دوسری جانب امریکی عہدیداروں کے رواں ماہ یکے بعد دیگرے دورہ پاکستان کا معاملہ ، امریکا کی جانب سے ایک بار پھر ڈومور کا مطالبہ، امریکا پاکستان پر ڈومور کے لئے دبائو ڈال رہا ہے ۔
سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی عہدیداروں نے ایک بار پھر غیر قانونی افغان باشندوں کی واپسی کے فیصلہ پر عمل نہ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ پاکستان کو بدلے میں مالی مدد کے حوالے سے آفرز بھی دی گئیں۔امریکا اپنے لئے کام کرنے والے ان افغانوں کا بوجھ بھی پاکستان پر ہی ڈالنا چاہتا ہے ، جن سے امریکا میں آبادکاری کا وعدہ کر رکھا ہے۔
امریکا نے 25 ہزار، برطانیہ اور دیگر نیٹو ممالک نے بھی 3 لاکھ کے قریب افغانوں کی آباد کاری کا وعدہ کر رکھا ہے۔ امریکا چاہتا ہے مختلف بہانوں سے ان 25 ہزار افراد کو بھی ہاکستان اہنے ہاں پناہ دے۔ نیٹو ممالک نے جن افغانوں کو لے جانے کا وعدہ کیا ہے، انہیں بھی پاکستان میں ہی رکھنے کا مطالبہ کیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقاتوں میں امریکی عہدیداروں کی توجہ بار بارپاکستان کی داخلی سیکیورٹی پر بھی دلائی گئی لیکن امریکی عہدیدار مسلسل اپنے مطالبات دہرا رہے ہیں۔ پاکستان کی جانب سے بھی ٹامس ویسٹ اور دیگر امریکی عہدیداروں کے سامنے شواہد رکھ دیے گئے ہیں۔
افغان سرزمین کے پاکستان میں دہشتگردی کے لئے استعمال اور افغان انتظامیہ کی طرف سے ٹی ٹی پی کی مدد کے شواہد بھی دئیے گئے۔ پاکستان نے بھی امریکی عہدیداروں کو اپنا فیصلہ واپس لینے سے معذوری سے متعلق آگاہ کردیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:
https://sunonews.tv/02/12/2023/pakistan/57413/کہا جا رہا ہے کہ امریکا کو خدشہ ہے کہ پاکستان ان لوگوں کے خلاف بھی کارروائی کرے گا جو لیگل ہیں یا ان کا پراسس جاری ہے۔ پاکستان نے امریکی عہدیداروں کو دوٹوک پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے افغانوں کے خلاف ضرور کارروائی ہوگی جو پاکستان میں دہشت گردی میں ملوث ہوں گے۔ پاکستان کے لئے اپنی سلامتی اولین ترجیح ہے۔
گذشتہ دنوں آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا کہ قوم کو مسلح افواج کی کارکردگی پر فخر ہے، کامیابی پاکستان کا مقدر ہے، پاک فوج مادر وطن کے ایک ایک انچ کی حفاظت کا بے لوث اور مقدس فریضہ خون کے آخری قطرے تک ادا کرتی رہے گی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے پشاور کا دورہ کیا جہاں کور کمانڈر پشاور نے اُن کا استقبال کیا۔ آرمی چیف کو سیکیورٹی کی مجموعی صورتحال اور انسداد دہشت گردی کے خلاف جاری کارروائیوں پر بریفنگ دی گئی۔ سید عاصم منیر کو غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کی وطن واپسی اور نئے ضم شدہ اضلاع میں سماجی و اقتصادی ترقی کی پیش رفت سے متعلق بھی بریف کیا گیا۔
آرمی چیف نے انسداد دہشت گردی کی مختلف کارروائیوں کے دوران بہادری اور شجاعت کا مظاہرہ پیش کرنے والے افسران اور جوانوں سے بھی ملاقات کی۔ عاصم منیر نے افسران اور جوانوں کی بے مثال کارکردگی کو سراہا۔
یہ بھی پڑھیں:
https://sunonews.tv/29/11/2023/pakistan/56876/404 - Page not found
The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.
Go To Homepage