سلطان ابراہیم روڈ پر دھماکہ، سی ٹی ڈی افسر شہید
Image
کوئٹہ: (سنو نیوز) کوئٹہ کے علاقے خضدار میں سلطان ابراہیم روڈ پر دھماکے میں سی ٹی ڈی افسر شہید ہوگئے۔ شہید ہونے والے افسر کی شناخت ایس ایچ او سی ٹی ڈی محمد مراد کے نام سے ہوئی۔ نگراں وزیر اعلیٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی نے خضدار واقعے کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے تحقیقات کا حکم دے دیا۔ انہوں نے مقامی پولیس افسر کی شہادت پر تعزیت و افسوس کا بھی اظہار کیا۔ نگراں وزیر اعلٰی نے شہید پولیس افسر مراد جاموٹ کو خراج عقیدت پیش کیا اور ورثاء سے اظہار تعزیت کیا۔ نگراں وزیر اعلٰی بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی کا کہنا تھا کہ عوام کے جانی و مالی تحفظ اور بحالی امن پر معمور سیکورٹی فورسز پر حملہ قابل مذمت ہے، واقعہ کی تحقیقات کر کے فوری رپورٹ پیش کی جائے، ملوث عناصر کو گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔