سلطان ابراہیم روڈ پر دھماکہ، سی ٹی ڈی افسر شہید

12/10/2023 8:03
کوئٹہ: (سنو نیوز) کوئٹہ کے علاقے خضدار میں سلطان ابراہیم روڈ پر دھماکے میں سی ٹی ڈی افسر شہید ہوگئے۔ شہید ہونے والے افسر کی شناخت ایس ایچ او سی ٹی ڈی محمد مراد کے نام سے ہوئی۔
نگراں وزیر اعلیٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی نے خضدار واقعے کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے تحقیقات کا حکم دے دیا۔ انہوں نے مقامی پولیس افسر کی شہادت پر تعزیت و افسوس کا بھی اظہار کیا۔ نگراں وزیر اعلٰی نے شہید پولیس افسر مراد جاموٹ کو خراج عقیدت پیش کیا اور ورثاء سے اظہار تعزیت کیا۔
نگراں وزیر اعلٰی بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی کا کہنا تھا کہ عوام کے جانی و مالی تحفظ اور بحالی امن پر معمور سیکورٹی فورسز پر حملہ قابل مذمت ہے، واقعہ کی تحقیقات کر کے فوری رپورٹ پیش کی جائے، ملوث عناصر کو گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔
ضرور پڑھیں

چائے پیش کرنے کے انداز پر سکول پرنسپل نے چپراسی کو جیون ساتھی چن لیا
August, 31 2025

اگر آپ کے پاس یہ پرانا پاکستانی نوٹ ہے تو آپ بھی کروڑ پتی بن سکتے ہیں
August, 29 2025

ایپل کمپنی کا آئی فون 17 کی لانچ کی تاریخ کا اعلان
August, 28 2025

پنجاب کے تمام نجی ہسپتالوں پر فلڈ ایمرجنسی نافذ
August, 28 2025
404 - Page not found
The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.
Go To Homepage