
جنوبی پنجاب کے شہر ملتان میں اپنی نوعیت کا ایک انوکھا واقعہ پیش آیا ہے جہاں ایک سکول کی پرنسپل نے اپنے چپراسی سے شادی کرلی جس کو سوشل میڈیا پر خوب پذیرائی مل رہی ہے۔
ذرائع کے مطابق ملتان میں سیکنڈری اسکول کی پرنسپل فرزانہ اپنے ہی ادارے کے چپراسی فیاض پر دل ہار بیٹھیں اور اسے جیون ساتھی چن لیا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پرنسپل فرزانہ کا کہنا تھا کہ ’’ مجھے فیاض سے محبت اس کے کام کرنے کے انداز اور چائے پیش کرنے کے طریقے سے ہوئی، پھر میں نے ہمت کر کے اس کو شادی کی پیشکش کی، جو اس نے قبول کر لی۔‘‘
یہ بھی پڑھیں: دریائے راوی میں پانی کے بہاؤ میں اُتار چڑھاؤ
پرنسپل کے اس غیر معمولی فیصلے نے نہ صرف اسکول بلکہ علاقے بھر میں بھی سب کو حیران کر دیا، یہ شادی علاقے میں خاصی توجہ کا مرکز بن گئی ہے اور لوگ اسے ایک غیر معمولی مگر محبت پر مبنی فیصلہ قرار دے رہے ہیں۔
مقامی افراد کا کہنا ہے کہ یہ رشتہ ثابت کرتا ہے کہ محبت کا تعلق عہدے، مرتبے یا دولت سے نہیں بلکہ دلوں کی چاہت اور خلوص سے ہوتا ہے۔



