بولڈ فوٹو شوٹ کروانے پر یمنٰی زیدی پر کڑی تنقید
Image

کراچی:(ویب ڈیسک) مقبول ترین ڈراما سیریل ‘تیرے بن’ سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والی خوبرو اداکارہ یمنیٰ زیدی حالیہ فوٹو شوٹ کے بعدسوشل میڈیا صارفین کی تنقید کی زد میں آچکی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ نے حال ہی میں کپڑوں کے برانڈ کی تشہیر کے لیے نیا فوٹو شوٹ کروایا جس کی ویڈیو اُنہوں نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاوْنٹ پر بھی پوسٹ کی۔فوٹوشوٹ میں یمنیٰ زیدی مخمل کے بولڈ لباس میں نظر آئیں جبکہ اُن کا میک اپ اور ہیئر اسٹائل بھی لباس کے حساب سے ہی کیا گیا لیکن تاہم ان کا یہ انداز مداحوں کو بلکل نہیں بھایا۔

مداحوں نے یمنیٰ زیدی کی پوسٹ پر تبصرے کرتے ہوئے اداکارہ کوآڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے لباس آپ کی شخصیت کے لیے نہیں ہیں، آپ سادہ اور روایتی ملبوسات میں ہی حسین لگتی ہیں۔

یمنیٰ زیدی کے فوٹو شوٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے ایک صارف نے کہا کہ ” آپ پاکستانی شوبز کی وہ اداکارہ ہیں جس نے ہمیشہ اپنے سادہ لباس کی وجہ سے مداحوں کی محبت حاصل کی، براہ کرم ایسے بولڈ لباس نہ پہنیں، ہمیں آپ کی سادگی اور شائستگی پر آپ سے پیار ہے”۔

واضح رہے کہ رواں سال لکس اسٹائل ایوارڈز کی 22 ویں سالانہ تقریب میں یمنیٰ زیدی کے لباس کی وجہ سے اُن کی کافی تعریف کی گئی تھی اور اُنہوں نے بہترین اداکارہ کا لکس اسٹائل ایوارڈ بھی اپنے نام کیا تھا۔

دوسری جانب معروف اداکارہ و ماڈل عائشہ عمر نے کہا ہے کہ میرے بھائی ڈنمارک منتقل ہوگئے ہیں اور اب میں خود بھی پاکستان چھوڑنے کا فیصلہ کر رہی ہوں۔

اداکارہ عائشہ عمر نے نجی پوسٹ کارڈ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ میں اب شادی کرنا چاہتی ہوں اور میں ایسے شخص کو اپنا جیون ساتھی بنانا چاہتی ہوں جو مخلص ہو جبکہ میری والدہ کی خواہش ہے کہ میری شادی کسی ترکش یا یورپی مرد سے ہو۔

عائشہ عمر نے کہا کہ میں پہلے ماں بننے سے گھبراتی تھی کیونکہ میرا بچپن اچھا نہیں گزرا اور میری ہمیشہ سے خواہش تھی کہ شادی کے بعد بچہ گود لے لوں گی لیکن اب میں شادی کر کے ماں بننا چاہتی ہوں۔

یہ بھی پڑھیں:

https://sunonews.tv/10/12/2023/entertainment/58753/

انہوں نے پاکستان چھوڑنے کے حوالے سے کہا کہ میرے بھائی ہمیشہ کے لیے ڈنمارک منتقل ہوگئے ہیں، اب میں اور میری والدہ بھی پاکستان چھوڑنا چاہتے ہیں کیونکہ سیاسی رہنمائوں نے پاکستان کے حالات بدتر کر دیئے ہیں، مجھے پاکستان سے بہت محبت ہے، اس ملک نے مجھے بہت کچھ دیا ہے لیکن یہاں کے حالات کی وجہ سے یہاں رہنا مشکل ہوگیا ہے۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ میری والدہ 30 سال کی عُمر میں بیوہ ہوگئی تھیں اور پھر میری والدہ نے اکیلے میری اور میرے بھائی کی پرورش کی، اُنہوں نے بہت مشکلات کا سامنا کیا، میری والدہ کبھی نہیں چاہتی تھیں کہ میں پاکستان میں کام کروں۔

عائشہ عمر نے کراچی اور لاہور کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ میرے تجربے کے مطابق کراچی کے مقابلے میں لاہور زیادہ محفوظ شہر ہے کیونکہ دو مرتبہ کراچی میں مجھے ڈاکوؤں نے لوٹنے کی کوشش کی، یہاں لوگ راہ چلتی عورت کو تنگ کرتے ہیں جبکہ لاہور میں ایسا کچھ نہیں ہے۔

404 - Page not found

The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.

Go To Homepage