بھارت کی معروف اداکارہ لیلا وتھی چل بسیں
Image
ممبئی: (ویب ڈیسک) بھارتی فلم انڈسٹری کی ایک اور معروف و سینیئر اداکارہ لیلا وتھی 85 برس کی عمر میں دنیا سے چل بسیں۔ یہ بھی پڑھیں https://sunonews.tv/09/12/2023/entertainment/58660/ بھارتی میڈیا کے مطابق کناڈ فلم انڈسٹری کی معروف سینیئر اداکارہ لیلا وتھی دنیا سے رخصت ہوگئیں وہ طویل عرصے سے سانس کے امراض میں مبتلا تھیں اور انہیں چند روز قبل تشویشناک حالت میں بنگلور کے ہسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔ یہ بھی پڑھیں https://sunonews.tv/09/12/2023/entertainment/58659/ لیلا وتھی 1960 کی دہائی میں کناڈا فلم انڈسٹری کی پہلی خاتون سپر اسٹار بن کر سامنے آئی تھیں۔ انہوں نے اپنے کیریئر میں 600 سے زائد فلموں میں کام کیا جس میں نصف سے زائد کناڈا زبان میں تھیں۔ اداکارہ لیلا وتھی کے انتقال پر بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی سمیت مختلف بھارتی شوبز شخصیات سمیت نے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں https://sunonews.tv/09/12/2023/entertainment/58719/ واضح رہے کہ چند روز قبل بھارت کے معروف کامیڈین جونیئر محمود کا انتقال ہوا تھا۔ انہیں موت سے چند روز قبل کینسر کے مرض کی آخری اسٹیج میں تشخیص ہوئی تھی۔

404 - Page not found

The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.

Go To Homepage