معروف گلوکار ساحر علی بگا نے شکوہ کردیا
Image
لاہور: (سنو نیوز) معروف گلوکار و موسیقار ساحر علی بگا نے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ بیماری کے دوران ساتھ کام کرنے والے گلوکاروں اور موسیقاروں سمیت شاگردوں میں سے بھی کسی نے میرا حال تک نہ پوچھا۔
ساحر علی بگا نے نجی ٹی وی پرواگرام میں مختلف معاملات پر بات کرتے ہوئے بتایا کہ بیماری کے وقت کسی نے میرا حال تک نہ پوچھا۔ انہوں نے کہا کہ ایسے مشکل وقت میں کسی کی ایک فون کال بھی بڑا سہارا بنتی ہے اور احساس ہوتا ہے کہ مصیبت کے وقت کوئی ساتھ کھڑا ہے لیکن کسی نے فون کال تک نہ کی تاہم انہوں نے کسی کا نام نہیں لیا۔
انہوں نے کہا کہ جب پرائمری سکول میں پڑھتا تھا تب سے موسیقی بنانا شروع کی، درسی کتابیں پڑھنے کے دوران سبق پر دھن تیار کرتا تھا جب کہ اخبار کی خبروں پر بھی دھن بنایا کرتا تھا۔ ایک سوال کے جواب میں کہا کہ پاکستان کے تمام بڑے سے بڑے فنکاروں کو بھی تربیت اور مشق کی ضرورت ہے اور ایسی ضرورت عمر بھر رہتی ہے لیکن بدقسمتی سے کوئی ایسا نہیں کرتا۔
معروف گلوکار نے واضح کیا کہ جب کوئی بھی گلوکار یا موسیقار مشہور بن جاتا ہے، اسے آسائشیں ملنے لگتی ہیں تو وہ محنت کرنا چھوڑ دیتا ہے، گانوں پر مشق کرنا چھوڑ دیتا ہے، ایسے گلوکار سے اگر کوئی گانا گوایا جائے اور دوسرے دن مذکورہ گانے میں کچھ تبدیلی کر کے انہیں پھر سے گلوکاری کرنے کو کہا جائے تو وہ نہیں کر پاتے۔
ساحر علی بگا کا کہنا تھا کہ انہوں نے پاکستان کے بہت سارے گلوکاروں اور موسیقاروں کے ساتھ مل کر کام کیا لیکن انہیں کسی کے ساتھ کام کرکے مزہ نہیں آیا، عین ممکن ہے کہ باقی سب کو ان کے ساتھ کام کر کے مزہ آیا ہوگا۔

404 - Page not found

The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.

Go To Homepage