پنجاب میں ڈینگی صورتحال، صوبے میں مزید 82 نئے مریض رپورٹ
9/10/2023 7:02
لاہور:(سنو نیوز) پنجاب میں ڈینگی صورتحال کو دیکھا جائے تو گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران صوبے بھر میں 82 نئے مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی ہے،رواں سال پنجاب کے 36 اضلاع میں ڈینگی کے 1965 کنفرم مریض رپورٹ ہوئے۔
رواں سال لاہور میں ڈینگی کے 810 کنفرم مریض رپورٹ ہوئے،لاہور میں گذشتہ روز 36 نئے مریض سامنے آئے،رواں سال روالپنڈی میں ڈینگی کے کل 377 مریض رپورٹ تھے۔
راولپنڈی میں گذشتہ روز 19 نئے مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی،رواں سال ملتان میں ڈینگی کے کل 232 مریض رپورٹ ہوئے،ملتان میں گذشتہ روز 15 نئے ڈینگی مریضوں کی تصدیق ہوئی، گذشتہ روز گوجرانوالہ ، بہاولنگر اور چکوال میں ڈینگی کے دو دو نئے مریض سامنے آئے،فیصل آباد، شیخوپورہ، قصور، مظفرگڑھ، ساہیوال اور گجرات میں ڈینگی کا ایک ایک نیا مریض سامنے آیا ہے۔
پنجاب بھر کے ہسپتالوں میں اس وقت ڈینگی کے کل 93 مریض زیر علاج ہیں جن میں سے چار کی حالت تشویشناک ہے،ضلع لاہور کے ہسپتالوں میں اس وقت ڈینگی کے کل 32 مریض زیر علاج ہیں ۔ پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں ڈینگی مریضوں کے لئے 2678 بیڈ مختص کئے گئے ہیں،پنجاب کے ہسپتالوں میں 76 بیڈز ڈینگی مریضوں کے زیر استعمال ہیں ۔
ڈینگی سے بچنے کے لئے شہری اپنے ماحول کو صاف اور خشک رکھیں،ڈینگی کی روک تھام کے لئے شہری محکمہ صحت کی ٹیموں سے تعاون کریں،ڈینگی بخار کے علاج ، معلومات یا شکایات کے لئے محکمہ صحت کی فری ہیلپ لائن 1033 پر رابطہ کریں۔
ضرور پڑھیں
404 - Page not found
The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.
Go To Homepage