نیب کا سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی گرفتاری کا فیصلہ
Image

لاہور:(سنو نیوز) قومی احتساب بیورو (نیب) نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی گرفتاری کا فیصلہ کرلیا۔ نیب لاہور نے چیئرمین نیب سے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کیلئے استدعا کر دی ہے۔

نیب ذرائع کے مطابق نئے آرڈیننس کے تحت عثمان بزدار کو دوران انکوائری بھی گرفتار کیا جا سکتا ہے۔ عثمان بزدار پر نئے آرڈیننس کا اطلاق کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ عثمان بزدار طلبی کے باوجود 14ویں مرتبہ نیب لاہور پیش نہیں ہوئے۔

سابق وزیراعلیٰ عثمان بزدار کے وکیل نے استدعا کی تھی کہ ان کے موکل نیب لاہور پیش نہیں ہو سکتے۔ تاہم نیب نے وکیل سے جواب وصول کرنے سے بھی انکار کردیا اور درخواست مسترد کردی۔

خیال رہے کہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات، تقرر و تبادلے، ٹھیکوں میں بے ضابطگی کا کیس چل رہا ہے۔ عثمان بزدار سمیت ان کے خاندان پر 9 ارب سے زائد اثاثہ جات بنانے کا کیس زیر تفتیش ہے۔ سابق وزیراعلیٰ کے خلاف گندم برآمد کیس بھی زیر تحقیقات ہے۔

404 - Page not found

The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.

Go To Homepage