خیبر پختونخواہ کا بجٹ14 جون کو پیش کیا جائےگا
Image

پشاور:(سنونیوز) مشیر خزانہ خیبر پختونخواہ حمایت اللہ کا کہنا ہے کہ 14 جون کو صوبے کا 4 ماہ کا بجٹ پیش کیا جائے گا، پورے سال کا بجٹ بھی تیارہے، نئی حکومت نہ آنے کی صورت میں بجٹ کا مسئلہ نہیں ہوگا،4 ماہ کے بجٹ کا حجم 550 سے600 ارب روپے متوقع ہے، تنخواہوں اور پنشن میں 15 سے20 فیصد اضافہ پرغور، بجٹ میں کوئی نیا ٹیکس نہیں لگے گا،نیا ترقیاتی منصوبہ شامل نہیں ہوگا۔

مشیر خزانہ خیبرپختونخوا کے مطابق صوبائی اے ڈی پی کا حجم 130 ارب روپے ہوگا،حکومت نے ضم قبائلی اضلاع کیلئےٹیکسوں میں چھوٹ کو 2 سال تک توسیع دینے کافیصلہ کیاہے،صوبے کےزیرانتظام سابقہ قبائلی علاقے ملاکنڈ ڈویژن کو بھی 2 سال تک ٹیکسوں میں چھوٹ ہوگی، صوبہ کو اگلے مالی سال کے دوران مرکز سے876 ارب روپے ملنےکا امکان ہے۔

مشیر خزانہ خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کیخلاف جنگ کی مد میں فنڈز فراہمی کو برقرار رکھا جائے گا۔ صوبہ کو اپنے وسائل سے 85 ارب روپے کی آمدنی کا امکان ہے، بجٹ کا 30 فیصد حصہ تعلیم،20 فیصد صحت ،20 فیصد پنشن وقرضوں کی ادائیگی پرخرچ ہوتا ہے، امن وامان پر بجٹ کا 10 فیصد حصہ خرچ کیاجاتا ہے،بجٹ کا بقایا20 فیصد حصہ دیگر تمام محکموں پر خرچ کیاجاتا ہے۔

404 - Page not found

The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.

Go To Homepage