عمران خان ہمارے لیڈر ہیں وہ ملک کی صحیح نمائندگی کر رہے: پرویزالہی

5/10/2023 6:51
لاہور(سنونیوز) مرکزی صدر پاکستان تحریک انصاف چودھری پرویزالہی نے کہا ہے کہ عمران خان صاحب پر حملہ ہوا ہے ان کا یہ حق بنتا ہے کہ وہ جس کو ایف آئی آر میں نامزد کریں اس کا نام شامل ہونا چاہئے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ا س معاملے میں عمران خان کو مکمل سپورٹ کرنا چاہئے،عمران خان صاحب ہمارے لیڈر ہیں اور ملک کی صحیح نمائندگی کر رہے ہیں، پورے ملک میں جس طرح پولیس پی ٹی آئی کارکنوں کو گرفتار اور ان پر لاٹھی چارج کیا گیا یہ قابل مذمت ہے۔
سابق وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ سابق کچھ شرپسند عناصر احتجاج کی آڑ میں جلاؤ گھیراؤ کر کے تحریک انصاف کو بدنام کرنے کی کوشش کر رہے ہیں،عمران خان نے ہمیشہ اپنے کارکنوں کو پرامن رہنے کی ہدایت کی ہے۔
ضرور پڑھیں

سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، نرخ نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے
September, 16 2025

پاک بھارت کرکٹ مقابلوں میں کس کا پلڑا بھاری رہا؟
September, 14 2025

ٹک ٹاک لائیو پر پابندی؟ پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع
September, 14 2025

ریٹائرڈ ججز کی سکیورٹی سے متعلق مراسلے پر سپریم کورٹ کی وضاحت آگئی
September, 13 2025
404 - Page not found
The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.
Go To Homepage