عوام اور اداروں کو لڑا کر نواز، شہباز نے بھارتی خواہش پوری کی: شیخ رشید
5/10/2023 6:05
راولپنڈی(سنو نیوز) سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید احمد نے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ نواز شریف، شہباز اور رانا ثنا اللہ نے بھارت کی دیرنیہ خواہش عوام اور اداروں کو آمنے سامنے لا کر پوری کردی۔
سابق وزیر نے کہا کہ وزیراعظم ہاوس جانے والے تمام راستوں پر ہنگامی بنیادوں پر گیٹ بنائے جا رہے ہیں، سیاسی انتقام میں ملک کی سلامتی داو پر لگ گئی، ملک ڈیفالٹ ہونے جا رہا ہے، دوست ممالک کے مشوروں کو بھی اہمیت نہیں دی۔
شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کی جان کو قید کے دوران نقصان پہنچا تو ملک میں خانہ جنگی شروع ہو جائے گی، چیف جسٹس عمر عطاء بندیال سے اپیل کرتا ہوں کہ ملک کو بچائیں ورنہ نفرت کی آگ گلی محلے میں پھیل جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ سٹاک مارکیٹ بیٹھ گئی، ڈالر آسمان کی طرف جا رہا ہے ایک دن میں اربوں کا کاروبار تباہ ہوگیا، لوگ سپریم کورٹ کی طرف دیکھ رہے ہیں اور عدلیہ کے پیچھے کھڑے ہیں ،عمران اتنا اہم اور مقبول ہوگیا کہ دنیا کا میڈیا اسے کوریج دے دے رہا ہے ملک افواہوں کی زد میں ہے۔
سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ عمران خان کی گرفتاری حکومت کی اپنے پاوں پر کلہاڑی ہے ملک جل رہا ہے اور نواز شہباز لندن میں بانسری بجا رہے ہیں نواز شریف کے گھر ایون فیلڈ لندن کے باہر اور پاکستان ایمبیسی کے باہر لوگوں کے تاریخی احتجاج کی مثال اس سے پہلے نہیں ملتی ،عمران کی گرفتاری موٹروے سے بھی ہوسکتی تھی ، عدالت کے احاطے سے کیوں کی گئی ۔
404 - Page not found
The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.
Go To Homepage