کوہاٹ: چیک پوسٹ پر دہشتگرد حملہ، پولیس اہلکاروں سمیت 4 افراد شہید
Image
کوہاٹ:(سنو نیوز) کوہاٹ انڈس ہائی وے پر لاچی ٹول پلازہ کے قریب پولیس چیک پوسٹ پر دہشتگردوں نے حملہ کیا گیا ہے، رات گئے دہشتگردوں کے حملے اور فائرنگ کے تبادلے میں 3 پولیس اہلکار شہید ہو گئے ہیں، حملے میں ایک عام شہری بھی شہید ہوا۔ شہید ہونے والوں میں ہیڈ کانسٹیبل امجد، ہیڈ کانسٹیبل جنید، کانسٹیبل وقار اور لکی مروت کا رہائشی نور محمد شامل ہیں، واقعے کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی، علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے اور حملہ آوروں کی تلاش میں سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ گذشتہ روز بنوں میں بھی انسداد پولیو ٹیم پر حملے کا واقعہ پیش آیا تھا جس میں 2 پولیس اہلکار شہید ہوگئے تھے۔ پولیس کے مطابق پولیو ٹیم میریان کے علاقے میں بچوں کو پولیو کے قطرے پلارہی تھی، ٹیم کی سکیورٹی کیلئے 2 پولیس اہلکار بھی ڈیوٹی پر تھے، ٹیم جیسے ہی ٹیری رام کے قریب پہنچی تو 2 دہشت گردوں نے پولیس پر فائرنگ کردی جس سے ڈیوٹی پر مامور دونوں پولیس اہلکار زخمی ہوگئے تھے۔ پولیس کے مطابق دونوں زخمی پولیس اہلکاروں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں دونوں دوران علاج چل بسے۔ مزید پڑھیں https://sunonews.tv/09/01/2024/pakistan/63691/ دو روز قبل ضلع باجوڑ میں پولیس وین پر ریموٹ کنٹرول بم دھماکہ ہوا تھا، دھماکے میں 5 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔ ہسپتال ذرائع اورابتدائی اطلاعات کے مطابق 7 ڈیڈ باڈیڈز ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال لائی گئی ہیں جبکہ 6 زخمیوں کو بھی علاج معالجے کیلئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال لایا گیا ہے ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ بم دھماکہ پولیس وین پر ہوا ہے جس میں پولیس کی بھاری نفری سوار تھی،باجوڑ بم دھماکے میں زخمیوں کے تعداد 20 تک پہنچ گئی ہے، ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کی گئی ہے۔ سابق صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے باجوڑ میں دہشتگردی کی مذمت کی ہے۔

404 - Page not found

The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.

Go To Homepage