کئی بڑے سیاسی رہنما الیکشن سے آؤٹ
Image

لاہور: (سنو نیوز) عام انتخابات کے لیے ریٹرنگ افسران کے فیصلوں کے خلاف اپیلوں کا مرحلہ مکمل ہوگیا ، بانی پی ٹی آئی عمران خان کو این 122 سے الیکشن میں حصہ لینے کی اجازت نہ مل سکی۔

چودھری پرویز الہیٰ خاندان کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے فیصلے برقرار رکھے گئے ہیں۔ نواز شریف ، مریم نواز ، شہبازشریف کو الیکشن میں حصہ لینے کےلیے کلیئر قرار دے دیا گیا ہے۔ تفصیل کے مطابق2024 ء کے لیے کاغذات نامزدگی پر ایپلٹ ٹربیونل میں اپیلوں کا مرحلہ مکمل ہوگیا ہے۔ آخری روز کئی بڑے سیاسی رہنما ان اور کئی سیاستدان الیکشن سے آؤٹ ہوگئے ۔

ایپلٹ ٹربیونل نے لاہور کے حلقہ این اے 122 سے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے فیصلے برقرار ہوئے اپیل خارج کردی۔ این اے 130 سے ڈاکٹر یاسمین راشد،پی پی 169 سے میاں محمود الرشید ،پی پی 156 سے امتیاز وارئچ، پی پی 166 سے خالد گجر کے کاغذات نامزدگی منظور کرکے ریٹرننگ افسران کے فیصلے کالعدم قرار دیدیے گئے ہیں۔

ٹریبونل کے جسٹس احمد ندیم نے این اے 119 سے مسلم ن لیگ کی چیف آرگنائزر مریم نواز ،این اے 130 سے نوازشریف کے کاغذات نامزدگی پر عائد اعتراضات مسترد کردیے اور الیکشن میں حصہ لینے کی اجازت دے دی ۔

ایپلٹ ٹربیونل نے چودھری پرویز الہیٰ کے این اے 59 تلہ گنگ ، این اے 69 منڈی بہاءالدین اور پی پی 32, 34اور 42 منڈی بہاءالدین اور پی پی 23 تلہ گنگ سے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے فیصلے برقرار رکھتے ہوئے اپیلیں خارج کردیں ۔

جبکہ چودھری مونس الہیٰ اور قیصرہ الہی کے بھی قومی و صوبائی اسمبلی کے حلقوں سے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے فیصلے برقرار رکھتے ہوئے اپیلیں خارج کردیں ۔ این اے 121 اور پی پی 153 لاہور سے جمشید اقبال چیمہ اور مسرت چیمہ کے کاغذات نامزدگی منظور کرلیے گئے جبکہ مونس الہیٰ کی خالہ ریحانہ عباس کے این اے 64 اور تین صوبائی حلقوں سے کاغذات نامزدگی منظور ہو گئے ہیں۔

ایپلٹ ٹربیونل کے فیصلوں کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کرنے کا سلسلہ بھی شروع ہوگیا ہے۔ شاہ محمود قریشی ، حماد اظہر اور صنم جاوید نے ایپلٹ ٹربیونل کے فیصلے کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواستیں دائر کردی ہیں۔