لاہور: سوتیلے باپ کو قتل کرنے والا ملزم احسن گرفتار
Image

لاہور :(سنو نیوز) لاہور پولیس نے سبزہ زار کے علاقے میں سوتیلے باپ کو قتل کرنے والے ملزم احسن کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا ہے۔ کیس کی مختلف پہلوئوں پر تفتیش کی جا رہی ہے۔

ملزم نےگھریلو لڑائی جھگڑےکی بناء پر اپنے سوتیلے باپ کو فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا۔ پولیس نے مقتول کے بھائی ندیم عباس کی مدعیت میں قتل کا مقدمہ درج کیا تھا۔ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن عمران کشور نے قتل کی واردات کا نوٹس لیا تھا۔

پولیس افسر عقیلہ کی فائل فوٹو

ایس پی انویسٹی گیشن اقبال ٹاؤن ڈاکٹر عقیلہ نیاز نقوی کو ملزمان گرفتار کرنے کا ٹاسک سونپا گیا تھا۔ انہوں نے انچارج انویسٹی گیشن سبزہ زار نبی بخش بٹ کی سربراہی میں ایک ٹیم تشکیل دی۔ ملزم کو جدید ٹیکنالوجی، سی سی ٹی وی کیمروں،آئی ٹی ایکسپرٹ اور پیسہ ورانہ مہارت کو استعمال کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا۔

انچارج انویسٹی گیشن نبی بخش بٹ کا کہنا ہے کہ پولیس پراسیکیوشن پارٹنرشپ کی مدد سے ملزم کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے۔ایس ایس پی انویسٹی گیشن ڈاکٹر انوش مسعود نے سبزہ زار انویسٹی گیشن ٹیم کیلئے تعریفی اسناد کا اعلان کیا ہے۔لاہور پولیس شہریوں کو انصاف کی فراہمی یقینی بنانے کےلیے دن رات کوشاں ہے۔

404 - Page not found

The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.

Go To Homepage