پنجاب میں موسلادھار بارش، سموگ کا زور ٹوٹ گیا
Image
لاہور: (سنو نیوز) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور پنجاب میں بارش و ژالہ باری کے بعد موسم سرد ہوگیا ہے جبکہ پنجاب میں سموگ میں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ لاہور اور پنجاب میں رات گئے بارش ہوئی جو آٹھ ملی میٹر تک ریکارڈ کی گئی۔ مگر راولپنڈی، اسلام آباد اور گردو نواح کے ساتھ خیبر پختونخوا میں ہونے والی بارش 80 ملی میٹر تک ریکارڈ کی گئی۔ بعض علاقوں میں ژالہ باری بھی ہوئی۔ اس کے علاوہ ملکہ کوہسار مری کے اطراف اور شمالی علاقہ جات میں بارش کے بعد سے سردی میں اضافہ دیکھنے میں آیا۔ پنجاب حکومت کی جانب سے لاہور اور بالائی پنجاب کے مختلف شہروں میں سموگ پر قابو پانے کے لیے جزوی لاک ڈاون کا پہلا دن ہے۔ لیکن بارش ہونے سے لاہور سمیت پنجاب میں ایئر کوالٹی انڈیکس بارش کے بعد 450 سے 150 تک دیکھنے میں آیا۔ محکمہ موسمیات پنجاب کے ڈائریکٹر چوہدری محمد اسلم نے کہا ہے کہ بارشوں کے اس سلسلے سے نہ صرف موسم سرد ہوگیا ہے بلکہ سموگ کا زور بھی ٹوٹ چکا ہے، بارش کا یہ سلسلہ پنجاب میں آئندہ 24 گھنٹے جبکہ شمالی علاقہ جات میں آئندہ 36 گھنٹے تک وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے۔ پھر بارشوں کا یہ سلسلہ انڈیا اور دیگر ہمسایہ ممالک کی طرف چلا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ انڈیا کی طرف بادلوں کے جانے سے دہلی میں بارش کا امکان ہے جس سے وہاں بھی سموگ اور ماحولیاتی آلودگی میں واضح کمی آئے گی، بارشوں کا یہ سلسلہ پاکستان سے اگلے 36 گھنٹے بعد نکلنے کا امکان ہے مگر آئندہ ہفتے پنجاب اور سندھ میں بارش کا امکان نہیں ہے۔ لیکن ان بارشوں اور برف باری سے ہوائیں سرد ہوں گی جس سے سردی کی شدت میں اضافہ متوقع ہے۔ یاد رہے کہ حکومت پنجاب نے اسی ضمن میں جزوی لاک ڈاؤن کا اعلان کیا تھا۔ جس کے تحت لاہور، گجرانوالہ، حافظ آباد، گجرات، منڈی بہاؤالدین سمیت کئی شہروں میں تعلیمی ادارے اور دفاتر بند ہیں طلبا اور ملازمین کو گھروں سے کام کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ دوسری جانب تاجر برادری کے مطالبے پر مارکیٹیں اور دکانیں ہفتے اور اتوار کو دو دن بند کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

404 - Page not found

The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.

Go To Homepage