صارفین کیلئے خوشخبری: سوزوکی کلٹس کا نیا ماڈل آ گیا، قیمت حیران کن
Image

لاہور: (سنو نیوز) سوزوکی موٹرز پاکستان نے نئی خصوصیات اور دلکش ڈیزائن کیساتھ صارفین کیلئے کلٹس کانیا ماڈل متعارف کرادیا ہے۔

سوزوکی کمپنی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کلٹس کے نئے ماڈل میں جدید ترین ایئر بیگز رکھے گئے ہیں۔ ان کی مدد سے ناصرف ڈرائیور حضرات بلکہ مسافروں کی حفاظت کو بھی ملحوظ خاطر رکھا گیا ہے۔ یہ ایئر بیگز ڈبل ایس آر ایس ہیں۔ اس کےعلاوہ گاڑی میں پیٹرول کا بہترین مائلیج رکھا گیا ہے جس سے سفر کم لاگت ہوگا۔

سوزوکی کلٹس کی قیمت اور ماڈلز:

سوزوکی کلٹس 2023ء کے 3 ویرینٹس رکھے گئے ہیں۔ آٹو گیئر شفٹ والی سوزوکی کلٹس کی قیمت 43 لاکھ 66 ہزار روپے رکھی گئی ہے۔ یہ ماڈل آٹومیٹک ٹرانسمیشن کے مجموعہ اور کلٹس کا نیا شاہکار کہلایا جا رہا ہے۔

سوزوکی کلٹس کا ویرینٹ وی ایکس ایل جدید فیچرز ، آرام دہ اور خوبصورت رنگ کیساتھ 40 لاکھ 84 ہزار روپے میں دستیاب ہوگا۔اس کے علاوہ وی ایکس آر سوزوکی کلٹس کی قیمت 37 لاکھ 18 ہزار روپے رکھی گئی ہے۔

404 - Page not found

The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.

Go To Homepage