جو کچھ عثمان ڈار کیساتھ ہوا، خواجہ آصف نے کرایا: اسد قیصر
Image

اسلام آباد:(سنو نیوز) پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ عثمان ڈار کیساتھ جو کچھ بھی ہوا اس کے پیچھے خواجہ آصف ہیں۔ جبکہ ہمارے ساتھ کو کچھ ہو رہا ہے اس میں مسلم لیگ ن ملوث ہے۔

یہ اہم بیان انہوں نے ایک نجی ٹیلی وژن کو انٹرویو کے دوران دیا۔ اسد قیصر کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی اب بہت کچھ سیکھ چکی ہے۔ ملک کیساتھ ظلم ہوگا اگر عوامی مینڈیٹ کو چوری کیا گیا۔ عوام کو فیصلہ کرنے کا حق دیا جائے۔ ہم شفاف انتخابات اور لیول پلیئنگ فیلڈ چاہتے ہیں۔

ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کا ووٹ کوعزت دوکانعرہ کہاں گیا؟ اس وقت پی ٹی آئی کیساتھ جو کچھ بھی سلوک روا رکھا جا رہا ہے ، اس کے پس پردہ ن لیگ ہے جبکہ عثمان ڈار کے ساتھ ہوا وہ خواجہ آصف نے کرایا۔

اسد قیصر کا کہنا تھا کہ سابق وزیراعظم میاں شہبازشریف ہی ملک میں ہونے تما تر تباہی کے ذمہ داری ہیں ۔ مریم نواز جلسے جلوس کر رہی ہیں لیکن ہمیں ایسا کرنے کی اجازت نہیں ہے۔

انہوںنے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا سے پوچھنا چاہتاہوں کہ کیا یہ پری پول دھاندلی کی شروعات نہیں ہے۔ پاکستان کیساتھ ایسا کھلواڑ نہ کیا جائے۔ الیکشن کمیشن بتائےکیامجرم کااستقبال اور دوسری طرف ملزمان کو روکنا لیول پلیئنگ فیلڈ ہے؟

404 - Page not found

The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.

Go To Homepage