لاہور :(ویب ڈیسک) چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ نجم سیٹھی نے قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کی کپتانی کے حوالے سے ایک بیان میں کہا تھاکہ قومی ٹیم کے سابق سلیکٹرز نے بابر کو ہٹانے کا کہا تھا۔ ایک انٹرویو کے دوران نجم سیٹھی نے بتایاکہ میں بغیر کسی کا نام لیے کچھ باتیں بتانا چاہتا ہوں۔
نجم سیٹھی نے کہا تھا کہ چیئرمین پی سی بی کے طور پرآنے کے بعد ہم نے ایک کمیٹی بنائی، اس دوران نیوزی لینڈ کے خلاف قومی ٹیم کی ایک سیریز چل رہی تھی۔ نجم سیٹھی کے مطابق اس وقت کے سلیکٹرز نے تقرری سے پہلے کہا کہ ٹیم میں کچھ تبدیلیاں کرنے کے ساتھ بابر اعظم کو بھی تبدیل کرنا ہوگا۔
چیئرمین پی سی بی نے بتایا کہ جیسے ہی ان سلیکٹرز کا انتخاب ہوا تونہوں نے اپنا مؤقف تبدیل کرتے ہوئے کہا کہ تبدیلیوں کی ضرورت نہیں ہے۔ جس پر میںنے بھی کہا کہ مجھے کوئی مسئلہ نہیں ہے۔
https://twitter.com/SAfridiOfficial/status/1645436172787765248?s=20واضح رہے کہ رواں سال جنوری میں نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلی جانے والی سیریز سے قبل سابق کرکٹر شاہد آفریدی کو عبوری چیف سلیکٹر کی ذمہ داری سونپی گئی تھیں۔ سیریز ختم ہونے کے بعد شاہد آفریدی عہدے سے مستعفی ہوئے اور ان کی جگہ ہارون رشید کو لایا گیا۔
نجم سیٹھی کے اس بیان کے بعد یہ چہ مگوئیاں کی جارہی ہیں کہ جس سلیکٹر کی طرف نجم سیٹھی اشارہ کررہے ہیں وہ شاہد آفریدی تھے، جس پر ہر جانب سے ان پر باتیں کی جانے لگی اور بطور چیف سلیکٹر ان کے کردار پر انگلیاں اٹھنے لگیں، جس پر شاہد آفریدی نے ٹوئٹر پر پیغام لکھا کہ میری اس حوالے سے نجم سیٹھی سے بات ہوئی ہے، انہوں نے تصدیق کی بابراعظم کی کپتانی کی بات کرتے ہوئے میرا حوالہ نہیں دے رہے تھے۔
قومی ٹیم کے سابق کپتان کا کہنا تھا کہ نجم سیٹھی نے اپنے سوشل میڈیا پوسٹس پر اس کی وضاحت بھی کی ہے، اب یہ معاملہ ختم ہو چکا ہے ۔ شاہد آفریدی نے نیوزی لینڈ سیریز کے لیے قومی ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔
404 - Page not found
The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.
Go To Homepage