سونے کی قیمت میں حیران کن کمی
12/9/2023 9:13
کراچی:(سنو نیوز) سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت میں بڑی کمی ہوئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں ہفتے کے روز فی اونس سونے کی قیمت 26 ڈالر کی کمی سے 2024ء ڈالر کی سطح پر آ گئی۔
دوسری جانب مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی ہفتے کو بھی 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 3000روپے کی کمی سے 215600 روپے ہو گئی جبکہ فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی 257 روپے کی کمی سے 184642 روپے کی سطح پر آ گئی۔
دریں اثنا سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی کے برعکس ملک میں فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2600 روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2229.08 روپے پر مستحکم ہے۔
یہ بھی پڑھیں
https://sunonews.tv/09/12/2023/latest/58633/
دوسری جانب پاکستان کی سٹاک مارکیٹ کا نئی بلندیوں کی طرف سفر جاری ہے۔ رواں ہفتے ہنڈرڈ انڈیکس میں تاریخ کا سب سے بڑا سات اعشاریہ تین فیصد کا ریکارڈ اضافہ ہوا۔
ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں نے حصص بازار کو تاریخ کی سب سے اونچی سطح پر پہنچا دیا۔ رواں ہفتے انڈیکس ساڑھے چار ہزار پوائنٹس اضافے کے بعد 66 ہزار 223 کی سطح پر پہنچ گیا۔
مارکیٹ میں 5 ارب سے زائد حصص کا لین دین ہوا، انویسٹرز نے 168 ارب روپے کی سرمایہ کاری پر دو ارب ڈالر کا غیر معمولی منافع کمایا۔ پاکستانی کرنسی میں منافع کا حجم 613 ارب روپے سے زائد رہا، مارکیٹ کیپٹلائزیشن 9 ہزار 500 ارب روپے پر پہنچ گئی۔
کرنسی مارکیٹ میں روپیہ مزید مضبوط ہوگیا، اس ہفتے انٹربینک میں ڈالر ایک روپیہ دس پیسے سستا ہو کر 283 روپے 87 پیسے پر بند ہوا، اوپن مارکیٹ میں ڈالر ایک روپیہ 25 پیسے کمی کے بعد 284 روپے 75 پیسے میں فروخت ہوا۔
گولڈ مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں غیر معمولی کمی آئی، ایک تولہ سونا 8000 روپے سستا ہو کر 2 لاکھ 15 ہزار 600 روپے پر آ گیا۔
404 - Page not found
The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.
Go To Homepage