پنجاب حکومت کا بیوٹی پارلرز کیخلاف بڑا فیصلہ

12/9/2023 5:51
لاہور:(ویب ڈیسک) پنجاب حکومت نے بیوٹی انجکشن لگانے والے غیر مستند بیوٹی پارلرز کیخلاف کریک ڈاون کا فیصلہ کرلیا ہے۔
پنجاب حکومت کا کہنا ہے کہ ان بیوٹی پارلرز کیخلاف کمرکس لی ہے جو بیوٹی انجکشن لگاتے ہیں، انجکشن لگانے والے غیر مستند افراد اور بیوٹی پارلرز لوگوں کی جانوں سے کھیلتے ہیں، پنجاب حکومت کیطرف سے غیررجسٹرڈ بیوٹی کریموں، ٹیکوں اور بیوٹی ادویات کے استعمال کو روکنے کیلئے ہیلتھ کئیرکمیشن کوبھی ہدایات جاری کردی گئیں۔
پنجاب کے وزیر پرائمری ہیلتھ ڈاکٹرجمال ناصر کا کہنا ہے کہ ہیلتھ کئیرکمیشن کو جاری کی جانیوالی ہدایات کے مطابق غیر رجسٹرڈ بیوٹی کریمز، ادویات استعمال کرنیوالے بیوٹی پارلرز کی فہرست بنے گی، ڈریپ کی منظورشدہ بیوٹی کریمزاستعمال نہ کی تو پارلر بند ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں
https://sunonews.tv/08/12/2023/latest/58521/
وزیر پرائمری ہیلتھ ڈاکٹرجمال ناصر نے مزید کہا کہ بیوٹی پارلرز پر غیرمستند افراد بیوٹی انجکشن لگا رہے ہیں جبکہ منظور شدہ بیوٹی انجکشن استعمال نہیں ہو رہے، صرف مستند سکن سپیشلسٹ، سرجن بیوٹی انجکشن لگا سکے گا، خواتین کی سکن کیساتھ بیوٹی پارلرز کھیل رہے ہیں۔
ڈاکٹرجمال ناصر کے مطابق پنجاب ہیلتھ کئیر کمیشن بیوٹی پارلرز کے لیے ایس اوپیز تیار کریگا، کاسمیٹک کریمیں بنانے والوں کو لائسنس لازمی لینے ہوں گے۔
ضرور پڑھیں

5 جی 6 جی کا دور ختم، چین نے 10 جی انٹرنیٹ لانچ کردیا
April, 24 2025

مقبوضہ کشمیر: سیاحوں پر حملہ، بھارتی میڈیا کا حسب روایت پاکستان مخالف پراپیگنڈا
April, 22 2025

غزہ کے مظلوموں کی پکار: کیا برصغیر کا مسلمان جاگے گا؟
April, 22 2025

عمران خان سے ملاقات نہ کرانے پر توہین عدالت کی درخواست دائر
April, 18 2025
404 - Page not found
The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.
Go To Homepage