لاہورمیں سموگ کاراج،آلودہ ترین شہروں میں دوسرے نمبر پرآگیا
Image
لاہور: (سنو نیوز) لاہور میں اسموگ کا راج برقرار ہے جس کے باعث صوبائی دارالحکومت دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں دوسرے نمبر پر آگیا۔ ایئر کوالٹی انڈیکس 405 پر جاپہنچا۔ شہر میں دفعہ ایک سو چوالیس نافذ کر دی گئی۔ باغوں کے شہر میں زہریلے دھویں کی چادر تن گئی، فضا میں خطرناک حد سے بھی زیادہ آلودگی کے باعث لوگوں کے لیے سانس لینا مشکل ہوگیا۔ اسموگ کی شدت بڑھنے پر لاہور میں ماحولیاتی اور ہیلتھ ایمرجنسی کے تحت دفعہ ایک سو چوالیس نافذ کر دی گئی۔ تعلیمی ادارے، سرکاری و نجی دفاتر، سینما، پارکس اور ریسٹورنٹ بند ہیں۔ مارکیٹیں ہفتہ کو بھی بند رہیں گی۔۔ شادی ہالز، بیکریاں، فارمیسی، پبلک ٹرانسپورٹ اور کنسٹرکشن کو استثنیٰ حاصل ہے۔ نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا کہ یوم اقبال پرنرمی برتی جائے گی، جمعہ سے دفعہ ایک سو چوالیس پر سختی سے عمل کرایا جائے گا۔ جتنی ٹریفک کم ہوگی اتنا ہی ماحول بہتر کرنے میں آسانی ہوگی۔ اسموگ کے حوالے سے 4 روز انتہائی اہم ہیں۔ طبی ماہرین کے مطابق اسموگ سے سانس اور آنکھوں کے امراض لاحق ہو رہے ہیں۔ شہری ماسک کی پابندی کریں جبکہ محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹے میں بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

404 - Page not found

The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.

Go To Homepage