نواز شریف اور عمران خان کو انصاف ملنا چاہیے: جاوید لطیف
Image
لاہور: (سنو نیوز) میاں جاوید لطیف نے کہا ہے کہ انتخابات سے پہلے نواز شریف اور پی ٹی آئی چئیرمین کو انصاف ملنا چاہئیے، اگر کوئی مجرم ہے تو سزا ملنی چاہئیے تاکہ پتہ چل سکے کون ملک کا خیر خواہ ہے۔ پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما جاوید لطیف نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ انصاف کے منصب والوں کو پتہ نہیں تھا پلے بوائے صادق و امین نہیں ہوتا، آج کل دو تین باتیں کثرت سے ہو رہی ہیں جو کہہ رہے ہیں ان سے گزارش کروں گا جواب کا متمنی ہوں ڈیو پروسیس، لیول پلینگ فیلڈ اور مٹی ڈالو، پوچھنا چاہتا ہوں کہ عدالت میں عدم حاضری و پیروی اپیل خارج ہو اور ہمارے آنے پر صرف بحال ہوجائے تو اس کو ڈیو پروسیس نہیں کہتے۔ جاوید لطیف کا کہنا تھا کہ ڈیو پروسیس یہ ہے کہ واٹس ایپ پر جے آئی ٹی بنے، میرے اوپر مانیٹرنگ جج بٹھا کر مرضی کے فیصلے لکھوا لئے جائیں یا جنرل فیض جسٹس شوکت عزیز صدیقی کو کہے مریم نواز یا نوازشریف کی بیل لے لی تو دو ماہ کی کوشش رائیگاں جائے گی، ڈیو پروسیس اسے کہیں کہ صادق و امین کا سرٹیفکیٹ جسٹس ثاقب نثار دے۔ لیگی رہنما نے کہا کہ کسی نے یہ تقاضا نہیں کیا ڈپٹی سپیکر سے عارف علوی تک جو غیر قانونی کام کیا اس کو ری وزٹ کیا جائے، بدقسمتی سے آج کچھ میرے سیاستدان بھائی اور کچھ دانشور کچھ تجزیہ نگار یہ بات کرتے مٹی ڈالو آگے بڑھیں تو آگے بڑھنے کا نام جمہوریت کے پودے آبیاری کرے اگر کوئی نو مئی پودے کی پرورش کرے تو یہ غلط ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ 9 مئی کے ماسٹر مائنڈ نے اعتراف جرم کیا امریکہ میں القاعدہ ٹریننگ کی بات غلط تھی، کیا اعتراف کیا میرے غلط فیصلوں سے ملکی معیشت تباہ ہوئی اور آر ٹی ایس بٹھا کر مجھے لایا گیا وہ غلط تھا، کیا اس نے اس بات کا اقرار کیا زمان پارک کے باہر ادارے گرفتاری کے لئے آتے تو مسلح دہشت گرد بٹھائے ہوئے تھے، اس نے اعتراف کیا کہ جوڈیشل کمپلیکس پر قبضہ کر لیا تھا تو وہ غلط تھا۔ جاوید لطیف نے کہا کہ لیول پلینگ فیلڈ سے کون انکاری ہے، صدر نے اعتراف کیا ہوتا عمران کے کہنے پر اسمبلی توڑی، جنرل باجوہ کو بلاکر 9 مئی کے ماسٹر مائنڈ سے صدر ڈیل کروا رہے تھے تو شرمندہ ہوتے، ہمیں اس وقت بھاشن دے رہے ہیں 9 مئی کا ماحول دوبارہ پیدا ہوجائے ملکی رہی سہی ساکھ ختم کر دی جائے، کسی کی ماں بہن بیٹی کو گرفتار کرلیا جائے تو اسوقت عورتوں کی عظمت نظر نہ آئے۔ انہوں نے کہا کہ آج بھی آئینی اداروں سے درخواست کرتا ہوں لیول پلینگ فیلڈ یہ ہے نوازشریف کے زیر التواء کیس کی تاریخ منتخب کی جائے تاکہ انصاف کے تقاضے پورے ہوں، دہشت گردی کی منصوبہ بندی کرنے والوں کے ساتھ صدر رہے ہیں، کہتے ہیں چئیرمین پی ٹی آئی کا ورکر رہا ہوں، جو کچھ 9 مئی کا ماسٹر مائنڈ نے کیا تو وہ ٹھیک تھا تو اب کیا سمجھوں۔ لیگی رہنما نے کہا کہ جب تک ملزمان نے کٹہرے میں نہیں لائیں گے انصاف نہیں ہوگا اب دوبارہ میانوالی ائیر بیس پر دشمن نے حملہ کیا، کیا نو مئی کو جو حملہ ہوا حساس تنصیبات پر وہ سیاسی کارکن تھے یا دہشت گرد تھے ماسٹر مائنڈ دہشت گرد تھا یا سیاستدان تھا، میانوالی ائیر بیس پر حملہ کرنے والوں کو کہیں گے کہ معاف کردو تو ایسا نہیں ہونے دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ آپ کہتے ہیں فاسٹ ٹریک پر نواز شریف کو انصاف مل رہا ہے، ووٹ کو عزت دو کا مطلب ہے آئینی ادارے آہییی حدود میں رہ کر کام کریں اس پر سختی سے پابندی کرنے کی بات کرتے ہیں کرتے رہیں گے، ووٹ کو عزت دو کا مطلب نہیں مجھے باری دو، ملکی اداروں سے گزارش ہے کہ تاثر قائم نہیں ہونا چاہئیے منصفانہ انتخابات نہیں ہو رہے، سب کو انتخابات میں حصہ لینے کا موقع ملنا چاہئیے، نو مئی کے پودے کی پرورش کا مطلب پاکستان کی اینٹ سے اینٹ بجانا چاہتے ہیں۔ میاں جاوید لطیف نے کہا کہ ووٹ کو عزت ملے گی تو آئینی حدود میں رہ کر پاکستان کو گرداب سے نکال سکیں گے، نواز شریف کے متعلق تاثر دیا جا رہا ہے قومی حکومت بنانے جا رہے ہیں تو 2013 سے زیادہ اکثریت حاصل کر لیں گے، تمام صوبوں سے علاقائی جماعتوں کو ساتھ مل کر معیشت کو درست کرنے پاکستان کا مقام حاصل کرنے اور دہشت گردی کا خاتمہ کرنا ہے۔

404 - Page not found

The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.

Go To Homepage