پی ٹی آئی رہنما فیاض بھٹی ساتھیوں سمیت استحکام پارٹی میں شامل
Image
لاہور: (سنو نیوز) پی ٹی آئی کے سابق ٹکٹ ہولڈر فیاض بھٹی نے بھی پی ٹی آئی کو خیر باد کہہ دیا اور استحکام پاکستان پارٹی کے پیٹرن انچیف جہانگیر خان ترین اور صدر عبدالعلیم خان سے ملاقات کر کے ساتھیوں سمیت آئی پی پی میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔ جہانگیر خان ترین اور عبدالعلیم خان نے فیاض بھٹی کو پارٹی مفلر پہنا کر اُن کا خیر مقدم کیا۔ پارٹی کے سینئر رہنما اسحاق خان خاکوانی اور عون چوہدری بھی اس موقع پر موجود تھے۔ یاد رہے کہ استحکام پاکستان پارٹی کے سربراہ جہانگیر ترین نے راولپنڈی میں مرکزی دفتر کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی کرسی پر جس کو ہونا چاہئے تھا اس کو نہیں بٹھایا گیا، ہمارا مقصد وہ ہی پرانا ہے کہ ہم نے پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے۔ جہانگیر ترین نے کہا کہ علیم خان ایک بڑا ورکر ہے اور اس نے چیئرمین تحریک انصاف کے لئے بہت محنت کی، مجھے جب پتہ چلا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے علیم خان کو جیل بھیجا مجھے بہت دکھ ہوا، ہم لوگ روایتی سیاسی لوگ نہیں تھے، ہم نے پاکستان میں بہت کام کیا ہے، ہم نے روایتی سیاسی جماعتوں میں شامل ہونے کے بجائے اپنی مہم کا آغاز کیا، ہمیں جس پر مان تھا جب وہ وزیراعظم بنا تو وہ بھی اسی رنگ میں رنگ گیا، ہم عوام کیلئے نیا پاکستان بنائیں گے جس میں انصاف اور ترقی ہوگی۔

404 - Page not found

The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.

Go To Homepage