وفاقی سول ملازمین کی کم از کم تنخواہ 32 ہزار مقرر، نوٹیفکیشن جاری

11/9/2023 5:17
اسلام آباد: (سنو نیوز) وفاقی حکومت نے وفاق کے سول ملازمین کی کم از کم تنخواہ 32 ہزار مقرر کر دی جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔
وزارت خزانہ نے وفاقی سول ملازمین کی کم از کم تنخواہ 32 ہزار روپے مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
وزارت خزانہ کے نوٹیفکیشن کے مطابق اب وفاقی سول ملازمین، کنٹریکٹ ملازمین کیلئے کم سے کم تنخواہ 32000 روپے ہزار ہو گی، وفاقی سول ملازمین کی کم سے کم تنخواہ 32000 روپے بجٹ میں مقرر کی گئی تھی۔ وزارت خزانہ کے مطابق کم سے کم تنخواہ 32 ہزار روپے کے نوٹیفکیشن کا اطلاق یکم جولائی 2023ء سے ہوگا۔
یاد رہے اس سے قبل حکومت نے گریڈ ایک سے 22 تک کے سرکاری ملازمین کے سفری اور ڈیلی الاؤنس میں 50 فیصد اضافہ کیا تھا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ 22 کے افسر کا ڈیلی الاؤنس 7200، گریڈ 21 کا 6 ہزار، گریڈ 20 اور 19 کا 4920 کر دیا گیا۔ اس کے علاوہ گریڈ 18 اور 17 کے سرکاری ملازمین 3840، گریڈ 16 سے 12 کا 2160 جبکہ گریڈ 11 سے 5 کے ملازمین کا ڈیلی الاؤنس 1320 روپے کیا گیا۔
سرکاری ملازمین کے ٹرانسپورٹ الاؤنس میں کار کیلئے 7.50 روپے اور موٹر سائیکل کیلئے 3.75 روپے فی کلو میٹر اضافہ ہوا۔ اس کے علاوہ ذاتی کار کے استعمال پرسفری الاؤنس 15 روپے اور موٹرسائیکل کے استعمال پر 6 روپے فی کلومیٹر اضافہ ہوا۔
ضرور پڑھیں

سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، نرخ نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے
September, 16 2025

پاک بھارت کرکٹ مقابلوں میں کس کا پلڑا بھاری رہا؟
September, 14 2025

ٹک ٹاک لائیو پر پابندی؟ پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع
September, 14 2025

ریٹائرڈ ججز کی سکیورٹی سے متعلق مراسلے پر سپریم کورٹ کی وضاحت آگئی
September, 13 2025
404 - Page not found
The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.
Go To Homepage