وزیر اعظم کا دفتر گھنٹہ گھر چوک بن گیا ہے: فواد چودھری
10/9/2022 9:42
اسلام آباد: (سنو ٹی وی) رہنماء پی ٹی آئی فواد چودھری نے گورنر سندھ کی تعیناتی پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ کامران ٹیسوری پر بہت سے کیسز ہیں، ہم کراچی کے عوام کے ساتھ کھڑے ہیں، وزیر اعظم کا دفتر گھنٹہ گھر چوک بن گیا ہے۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فواد چودھری کا کہنا تھا کہ میں چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کی کل کی تقریر کو سراہتا ہوں جب انہوں نے کہا کہ ملک کو اولین ترجیح دینی چاہیے۔ وزیراعظم ہاؤس اور آڈیو لیکس نے وزیراعظم ہاؤس کو مذاق بنا دیا ہے اور ملک کو جوکر چلا رہے ہیں۔ ادارے اس معاملے کی تحقیقات کریں۔
رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کو توڑنے میں کامران ٹیسوری کا کردار سب کے سامنے ہے، لوگوں نے بڑی قربانیاں دے کر کراچی کے امن کو بحال کیا، کراچی آپریشن میں شامل پولیس اہلکاروں کو چن چن کر شہید کیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کے خلاف سازش کی گئی، سروے میں دیکھا بلاول بھٹو کے حق میں ایک فیصد لوگوں نے ووٹ کیا، پاکستانی سیاست گزشتہ 6 ماہ میں نیچے گئی، حکومت امن کیلئے قربانیاں دینے والوں کا بھی خیال رکھیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں جو عدم استحکام آیا اس کی بھی تحقیقات کی ضرورت ہے، وزیراعظم ہاؤس سے وزیر اعظم اور وزرا کی آڈیوز لیک ہو رہی ہیں۔
404 - Page not found
The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.
Go To Homepage