لندن: (سنو ٹی وی ) قائد مسلم لیگ ن نواز شریف نے کہا ہے کہ میرے دور میں عوام خوش اور مطمئن تھے، جنتی مہنگائی ہوئی عمران خان کے دور میں ہوئی۔
نواز شریف کا میڈیا نمائندوں سے گفتگو میں کہنا تھا کہ مجھ سے انتقام لینے کیلئے ملک کو تباہ کیا گیا۔ مجھ سے انتقام لیتے لیکن ملک کو تباہ کرنے کا آپ کو کس نے حق دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ مجھے خوشی ہے آج مریم نواز میرے ساتھ ہے۔ مریم نواز بہادر بیٹی کی طرح والد کا ساتھ دیا، ائیرپورٹ پر جس طرح یرغمال بنایا مناظر سب کے سامنے ہیں۔
سابق وزیراعظم نے والدہ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میری والدہ مجھ سے خصوصی پیار کرتی تھیں، پنڈی جیل میں ہفتے میں ایک مرتبہ آ کر ملتیں تو کہتیں میں نے تمہارے بغیر واپس نہیں جانا لیکن ان کو تسلی دیتا کہ ایسا نہیں ہو سکتا تو کہتیں پھر مجھے بھی ادھر ہی رکھ لو۔
انہوں نے بتایا کہ شہباز شریف کو ہمیشہ گلا رہا کہ آپ سے امی زیادہ پیار کرتی ہیں، جب والدہ نے جان دی تو میرے ہاتھوں میں تھیں، میں سرہانے بیٹھا ہوا تھا۔
نواز شریف وزارت عظمیٰ سے ہٹائے جانے کے بعد سابق وزیراعظم نواز شریف کی گفتگو آج شام 4 بجے نشر کی جائے گی۔
404 - Page not found
The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.
Go To Homepage