پاکستان چھوڑ کرجانے والی سیما حیدر پر مبینہ تشدد،تصاویر وائرل
Image

نئی دہلی:(ویب ڈیسک)بھارتی شخص کی محبت میں پاکستان چھوڑ کر جانے والی خاتون سیما حیدرپر تشدد،ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل۔

بھارتی میڈیا کے مطابق وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سیما حیدر کی آنکھ سوجی ہوئی جبکہ ہونٹ بھی زخمی ہے،ویڈیو سامنے آنے کے بعد یہ خیال کیاجارہا ہے کہ سیما حیدر پر ان کے انڈین شوہر سچن مینا نے تشدد کیا ہے۔

دوسری جانب سیما حیدر کے وکیل اے پی سنگھ نے فیک قرار دیتے ہوئے الزام عائد کیا کہ پاکستانی یوٹیوبرز کہ آرٹیفیشل انٹیلی جنس کا استعمال کرتے ہوئے سیما حیدر کی ویڈیو بنائی اور سوشل میڈیا پر ڈال دی۔

پولیس نے بھی ویڈیو کی تحقیقات کے بعد اسے ’فیک‘ قراردیتے ہوئے کہا کہ سیما حیدر کو گھریلو تشدد کا نشانہ نہیں بنایا گیا۔

اس حوالے سے سیما حیدر نے اپنے وضاحتی بیان میں کہاکہ ’میرے شوہر سچن اور میرے درمیان سب کچھ بالکل ٹھیک ہے۔ ہماری پوری فیملی پر امن طریقے سے خوشی خوشی رہ رہی ہے۔ میں انڈیا میں ہوں۔ میں اترپردیش میں ہوں۔

واضح رہے کراچی کی رہائشی سیما حیدر انڈین لڑکے کی محبت میں ان کے ساتھ براستہ نیپال انڈیا کے شہر دہلی کے نواحی علاقے پہنچ گئی تھیں۔

سیما حیدر کی بھارتی شہری سچن مینا سے آن لائن گیم پب جی کے ذریعے دوستی ہوئی تھی جس کے بعد دونوں واٹس ایپ پر بھی رابطے میں رہے۔

ٰیہ بھی پڑھیں:

https://sunonews.tv/25/11/2023/latest/56235/

404 - Page not found

The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.

Go To Homepage