سعودی عرب نے فیفا ورلڈکپ کی میزبانی کے لیے خط لکھ دیا
Image

زیورخ:(ویب ڈیسک )سعودی عرب کی جانب سے 2034 میں ہونےوالےفیفا ورلڈ کپ کی میزبانی حاصل کرنے کے لیے فیفا فیڈریشن کو باضابطہ طور پر خط لکھ دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب فٹبال فیڈریشن کے صدر یاسر ال یشال نے بیان جاری کیا ہے کہ گذشتہ ہفتے ہم نے فیفا ورلڈکپ 2034 کے انعقاد کا ارادہ ظاہر کیا تھا جس کے لیے باقاعدہ طور پر درخواست جمع کروادی گئی ہے جو بنیادی طور پر ہمارے لوگوں کے خواب کو پورا کرنے کی طرف پہلا قدم ہے۔

سعودی فٹبال فیڈریشن کے صدر نے مزید کہا کہ ہم اس بڑے ایونٹ کی میزبانی کرکے دنیا بھر کے لوگوں کو ایک ساتھ جوڑنا چاہتے ہیں۔

واضح رہے گذشتہ ہفتے فیفا کی جانب سےکیے جانے والے اعلان کے مطابق یفا ورلڈکپ 2030 مراکش،اسپین اور پرتگال کی میزبانی میں کھیلے جائےگاجبکہ ایونٹ کے افتتاحی میچز یوروگوائے،ارجنٹینا اور پیراگوائے میں کھیلے جائیں گے۔

404 - Page not found

The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.

Go To Homepage