
اسکردو:(سنونیوز)ایک ماہ کی تنخواہ نہ ملنے پر واپڈا ملازمین نے سزا سکردو کے شہریوں کو دیتے ہوئے احتجاجاً پورے شہر کی بجلی بند کر دی۔
تفصیلات کے مطابق ملازمین کا کہنا ہے کہ انہیں ایک ماہ کی تنخواہ نہیں ملی، تنخواہوں کی عدم فراہمی کے باعث احتجاجاً بجلی بند کی ہے۔دوسری جانب بجلی کی بندش کے باعث پورا اسکرود اندھیرے میں ڈوب گیا ہے جس سے معمولات زندگی درہم برہم ہوکر رہ گئے ہیں ۔بجلی کی بندش کےباعث شہریوں کو مشکلات کاسامنا ہے۔
واضح رہے کہ اسکردو میں پانی اور بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ کافی طویل رہتا ہے،دن میں کئی کئی گھنٹے لائٹ نہ آنے کی وجہ سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا رہتا ہے۔اسکردو اور گردونواح میں رہنے والے افراد نے بجلی کی لوڈشیڈنگ سے بچنے کے لیے سولر پینل نصب کیے ہوئے ہیں جس کی بدولت انہیں لوڈشیڈنگ سے زیادہ فرق نہیں پڑتا۔
404 - Page not found
The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.
Go To Homepage