سیکیورٹی فورسز کی کارروائی،2 دہشت گرد ہلاک
Image

اسلام آباد:(سنونیوز)سیکیورٹی فورسز کی پاک افغان بارڈر پر دہشتگردوں کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ کاروائی ،2 دہشت گرد جہنم واصل جبکہ 4 شدید زخمی ہوگئے ہیں۔

آئی ایس پی آ ر کے مطابق کارروائی پاک افغان بارڈر پر ضلع چترال کے علاقہ ارسون میں کی گئی،کارروائی کے دوران سیکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے مابین شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا ۔شدید فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشتگرد جہنم واصل، 4 شدید زخمی ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق نواحی علاقے میں کسی بھی دہشتگرد کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے،مقامی آبادی نے ملکی سیکیورٹی فورسز کے بروقت اور متحرک آپریشن کو سراہا۔ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز دہشتگردی کی لعنت کے جڑ سے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔

گذشتہ روزوادی تیراہ میں گذشتہ روز شہید ہونے والے لیفٹیننٹ کرنل محمد حسن حیدر اور دیگر تین شہدا ء کونماز جنازہ کے بعد آبائی علاقوں میں سپر د خاک کر دیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق نماز جنازہ میں نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر اور چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی ساحر شمشاد مرزا سمیت اعلیٰ سول و عسکری حکام نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں:دہشتگردوں کیخلاف آپریشن، پاک فوج کے افسر سمیت 4 جوان شہید

نماز جنازہ کے بعد شہداء کو پورے فوجی اعزاز کیساتھ سپرد خاک کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق شہید لیفٹیننٹ کرنل محمد حسن حیدر کی نماز جنازہ چکلالہ گیریژن راولپنڈی میں ادا کی گئی، جسکے بعد انہیں پورے فوجی اعزار کیساتھ اسلام آباد میں سپرد خاک کر دیا گیا۔

31 سالہ نائیک خوشدل خان کی نماز جنازہ لکی مروت میں ،27 سالہ نائیک رفیق خان کی چارسدہ میں جبکہ 33 سالہ لانس نائیک عبدالقادر کی نماز جنازہ مری میں ادا کی گئی۔، نماز جنازہ میں پاک فوج افسران، جوان اور اہل علاقہ بڑی تعداد میں شریک ہوئے۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق شہداء کی یہ قربانیاں پاک فوج کے عزم اور حوصلے کو مزید تقویت دیتی ہیں۔ دہشتگردوں کیخلاف جاری جنگ آخری دہشتگرد کے خاتمے تک جاری رہے گی۔

404 - Page not found

The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.

Go To Homepage