صیہونی فوج کی جارحیت: شہدا کی تعداد10ہزارسے تجاوز
Image

غزہ: (سنو نیوز) صیہونی فوج کے غزہ پر وحشیانہ وارجاری ہیں۔ گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں مزید 214 فلسطینیوں کو شہید کردیا گیا۔ شہدا کی مجموعی تعداد10 ہزار569 سے تجاوز کرگئی۔ 4300 سے زائد بچے بھی شہدا میں شامل ہیں۔

اسرائیلی فوج کےمغربی کنارے میں حملے جاری:

تفصیل کے مطابق بزدل اسرائیلی فوج کے رات میں مغربی کنارے میں حملے جاری رہے۔ شمالی اور مشرقی علاقوں پر بھی بمباری کی گئی۔ خان یونس ، الشاتی مہاجر کیمپ ، غزہ میں شجاعیہ کے علاقوں اور النصر محلے پر بم مارے۔

صیہونی فوج نے ریڈکراس کے غزہ میں طبی سامان لے جانے والے قافلے پر بھی حملہ کرکے متعددافراد کوشہید کردیا۔ رپورٹرز ود آوٹ بارڈر کا کارکن بھی خاندان سمیت شہید ہوگیا۔ ظالم فوج نے الشفا ہسپتال کے قریب بھی بمباری کی اور گھروں پر بم پھینکے۔

غز ہ کی پٹی کے متعدد علاقوں پر آگ لگانے والے گولے گرائے۔ اسرائیلی فوج نے حزب اللہ کے اہداف پر حملوں کا دعوی کیا ہے۔جنوبی لبنان کی آبادیوں پر صیہونی فوج نے بمباری کی۔

دوسری طرف غزہ سٹی میں فلسطینی مزاحمت کاروں اور اسرائیلی فوج میں جھڑپیں جاری ہیں۔ یمنی حوثیوں نے بھی اسرائیل پر ڈرون سے حملے کیے۔ حماس کے جنگجوبھی اسرائیلی فوج کا ڈٹ کرمقابلے کررہے ہیں ۔ یہی وجہ ہے بزدل فوج نے زمینی کارروائیوں کے بعد رات میں فضائی حملے تیز کیے ہیں۔

محدود وسائل کے باوجود حماس اسرائیل پر بھاری پڑنے لگی:

سات اکتوبرسے جاری جنگ میں محدود وسائل کے باوجود حماس نے اسرائیل کو بھاری جانی اور مالی نقصان پہنچایا ۔ 1400سے زائد افرادمارے گئے جن میں 59پولیس اہلکار اور 348اسرائیلی فوجی شامل ہیں ہلاک ہونے والوں میں فوج کے سینئرافسر بھی شامل ہیں۔

اسرائیلی فوج نے ہلاک ہونے والے اہلکاروں کے نام اور تصاویر بھی جاری کی ہیں۔ حماس نے غیرملکیوں سمیت 247سے زائد اسرائیلی شہری بھی یرغمال بنا رکھے ہیں۔ حماس کے حملوں سے صیہونی فوج گھبرا گئی،فضائی حملے تیز کردیے ہیں۔ اسرائیل فوج حماس کے زمینی حملوں میں 31فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کرچکی ہے۔

امریکی کانگریس کی واحد فلسطینی نژاد قانون ساز کی زبان بندی کی قرارداد منظور:

امریکی کانگریس کی واحد فلسطینی نژاد قانون ساز راشدہ طالب کی زبان بندی کی قراردادمنظور کر لی گئی ہے۔ ری پبلکنز کے زیر کنٹرول چیمبر میں راشدہ طالب کے بیانات کے خلاف مذمتی قرارداد پیش کی گئی۔ قرارداد کے حق میں دو سو چونتیس اورمخالفت میں ایک سو اٹھاسی ووٹ ڈالےگئے۔ ایوان نے غزہ میں اسرائیل کی جاری جارحیت کے حوالے سے راشدہ طالب کے تبصروں کی مذمت کی۔ راشدہ طالب غزہ میں اسرائیلی مظالم اور امریکا کی حمایت کے خلاف بول رہی ہیں۔

404 - Page not found

The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.

Go To Homepage