اے این ایف کی کارروائی، 286 کلو منشیات برآمد، 9 ملزمان گرفتار
Image
لاہور:(سنو نیوز) اے این ایف کی منشیات سمگلنگ کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں، ملک کے مختلف شہروں میں کارروائیاں کرتے ہوئے اے این ایف حکام نے 4 کارروائیوں کے دوران 286 کلو گرام سے زائد منشیات برآمد کرکے 9 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ سنگجانی ٹول پلازہ اسلام آباد کے قریب ٹریلر سے 22 کلو 800 گرام چرس اور 9 کلو 600 گرام افیون برآمد ہوئی، نوشہرہ کے رہائشی 2 ملزمان منشیات ٹول بکس میں چھپا کر سمگل کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔ شیرشاہ ٹول پلازہ ملتان کے قریب ٹرک کے فیول ٹینک میں چھپائی گئی، 202 کلو 800 گرام چرس برآمد ہوئی، ٹرک سورا خیبر کے رہائشی دو ملزمان کو موقع پر گرفتار کر لیا گیا۔ ملت چوک فیصل آباد کے قریب کار سے 16 کلو 800 گرام چرس اور 31 کلو 200 گرام افیون برآمد کی، دورانِ کارروائی جھنگ اور فیصل آباد کے رہائشی 2 ملزمان گرفتارہوئے، جی ٹی روڈ، نوشہرہ پر واقع صداقت ہوٹل کے قریب موٹرسائیکل سوار 3 ملزمان گرفتارکیے گئے، ملزمان کے قبضے سے 3 کلو 600 گرام چرس برآمد ہوئی۔ ترجمان اے این ایف کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ دوسری جانب لاہور میں سٹریٹ کرائم کا جن بے قابو ہو چکا ہے، گذشتہ دس روز میں جھپٹا مارنے، راہزنی اور نقب زنی کی 1097 وارداتیں رپورٹ ہوئیں جس سے پولیس کی غفلت اورلاپرواہی کا پول کھل گیا۔ یہ بھی پڑھیں: سٹریٹ کرائم میں ملوث 4 ملزم گرفتار ذرائع کے مطابق لاہور کی چھ ڈویژنوں میں گذشتہ دس روزمیں جھپٹا مارنے کی 588 وارداتیں رپورٹ ہوئیں، لاہور کی چھ ڈویژنوں میں دس روز کے دوران راہزنی کی 308 وارداتیں رپورٹ ہوئیں ۔ چھ ڈویژنوں میں گذشتہ دس روز کے دوران نقب زنی کی 201 وارداتیں رپورٹ ہوئیں۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ ڈاکوئوں لٹیروں اور چوروں نے دس روز کے دوران 10 کروڑ سے زائد کا مال شہریوں سے لوٹ لیا، پولیس کے ناکے اور گشت ڈاکوئوں لٹیروں کو پکڑنے میں ناکام ثابت ہوئے ہیں جس کی وجہ سے اہل لاہور کو جانی ومالی نقصان کا خدشہ لاحق ہوگیا ہے۔ پنجاب پولیس سوشل میڈیا پر اپنا امیج بہتر کرنے کے لیے نت نئے طریقے اپنانے میں مصروف ہے کہ کسی وجہ سے پولیس کا امیج بہتر کرلیا جائے، اس مقصد کے لیے پنجاب پولیس نے متعدد پروگرامز اور مشن کا آغاز کیا ہوا ہے۔ پنجاب بھر میں سٹریٹ کرائمز کی شرح خطرناک حد تک بڑھ چکی ہے، دارلحکومت لاہور میں بڑھتے سٹریٹ کرائمز کی شرح سے بخوبی اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ صوبے کے دیگر شہروں میں لوگوں کا مال کس قدر محفوظ ہے۔

404 - Page not found

The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.

Go To Homepage