قومی ٹیم کے کھلاڑی شاپنگ کیلئے بازار پہنچ گئے، ویڈیو وائرل
Image
کولکتہ:(ویب ڈیسک) قومی ٹیم کے کھلاڑی شاپنگ کیلئے بازار پہنچ گئے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔ قومی کرکٹ ٹیم آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ کھیلنے کے لیے بھارت میں موجود ہے، 8 گروپ میچز کھیلنے کے بعد پاکستان کرکٹ سکواڈ کا آج مکمل آرام کا دن ہے۔ تاہم قومی کرکٹرز نے ٹیم ہوٹل کے قریب واقع مال میں شاپنگ کی، اسامہ میر، عبداللہ شفیق، محمد حارث، وسیم جونیئر و دیگر شاپنگ کیلئے گئے۔ شاپنگ مال میں موجود افراد پاکستانی کرکٹرز کو اپنے درمیان دیکھ کر حیران رہ گئے۔ زمان خان، حارث اور وسیم نے اپنے لیے کپڑے اور دیگر اشیاء خریدیں، شاپنگ مال میں موجود کرکٹ شائقین پاکستانی کھلاڑیوں کو دیکھ کر حیران رہ گئے، شائقین نے کرکٹرز کے ساتھ تصاویر بنوائیں اور اگلے میچ کیلئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔ دوسری جانب کولکتہ میں موجود پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے منگل کو پریکٹس کے بجائے گالف کھیل کر، جم، سوئمنگ اور شاپنگ کرکے وقت گزارا، قومی ٹیم کے کپتان بھی گالف کھیلتے ہوئے نظر آئے۔ کپتان بابراعظم صبح کوچنگ سٹاف کے ہمراہ گالف کھیلنے گئے، کھلاڑیوں نے جم اور سوئمنگ سیشن کیا۔ خیال رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان راؤنڈ کا آخری میچ ہفتہ 11 نومبر کو کھیلا جائے گا، میچ کے لیے قومی کرکٹرز ان دنوں کولکتہ میں موجود ہیں جہاں اُنہوں نے منگل کو بھرپور دن گزارا۔

404 - Page not found

The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.

Go To Homepage