
کراچی:(سنو نیوز) انٹربینک میں ٹریڈنگ کے اختتام پر ڈالرانٹربینک میں مزید 51 پیسے مہنگا ہو کر 286 روپے 90 پیسے پر بند ہوا،اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 288 روپے پر جا پہنچی۔
گذشتہ روز ڈالر 286 روپے 39 پیسے پر بند ہوا تھا۔ ، اوپن مارکیٹ میں یورو بھی 307 روپے پر مستحکم رہا، برطانوی پاؤنڈ 1 روپے کمی سے 355.50 روپے پر آ گیا، اماراتی درہم 80 روپے 80 پیسے پر برقرار ہے جبکہ سعودی ریال 10 پیسے اضافے سے 77 روپے کا ہوگیا۔
گذشتہ کئی روز سے ڈالر کی قدر میں اضافہ جاری تھا، گذشتہ روز انٹربینک مارکیٹ میں امریکی کرنسی کی قدر ایک روپے 71 پیسے بڑھ گئی تھی۔ فوریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق تقریباً 12 بجے انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی تجارت 287 روپے پر ہو رہی تھی، جو مرکزی بینک کے مطابق گزشتہ روز 285 روپے 29 پیسے پر پر بند ہوا تھا۔
اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی #SUNONEWSHD pic.twitter.com/OzI0sY03JH
— SUNO NEWS HD (@suno_newshd) November 8, 2023
اسی طرح اوپن مارکیٹ میں بھی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی تجارت 287 روپے 50 پیسے پر ہو رہی تھی۔
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر مثبت رجحان دیکھا گیا، 100 انڈیکس 150 پوائنٹس اضافے سے 53886 کی سطح پر ٹریڈ کررہا ہے۔
دوسری جانب سونے کی قیمت میں کمی ہوئی ہے، عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 15 ڈالر کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد سونا 1988 ڈالر فی اونس پر آ گیا ہے۔
پاکستان کی صرافہ مارکیٹ میں 24 قیرات سونے کی فی تولہ قیمت 200 روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 14 ہزار روپے جبکہ 10 گرام 172 روپے سستا ہو نے کے بعد ایک لاکھ 83 ہزار 470 روپے کا ہو گیا ہے ۔
یہ بھی پڑھیں: ٹیوب ویل صارفین کیلئے سبسڈی ختم کرنیکا مطالبہ
کچھ دن قبل عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہ ہوا تھا، بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 7 ڈالر کا اضافہ ہوا تھا، جس سے نئی قیمت 2 ہزار 12 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی تھی۔
کرنسی ماہرین کا کہنا تھا کہ جب بھی پاکستان میں سیاسی اور معاشی صورتحال بہتر ہونا شروع ہوتی ہے، ریاست مخالف عناصر فعال ہو جاتے ہیں، چاہے وہ ملک میں ہوں یا پھر ملک سے باہر ، افغان مہاجرین ملک سے واپس جا رہے ہیں، وہ بھی جتنے ڈالرز سمگل کر سکتے ہیں، وہ کر رہے ہیں تاہم پاکستان کے مالیاتی اشاریے اچھے ہیں، سٹاک ایکسچینج تاریخ کی بُلند ترین سطح پر پہنچ چکا ہے۔




404 - Page not found
The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.
Go To Homepage