
اسلام آباد:(سنونیوز) گرمیوں میں بجلی ، سردیوں میں گیس کے بھاری بھرکم بل۔نگران حکومت نے گھریلو گیس صارفین کے ٹیرف میں دو سو فیصد تک اضافے کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ گیس کمپنیوں کے آٹھ سو اناسی ارب روپے کے نقصانات کو گھریلو صارفین سے پورا کیا جائے گا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق صرف ایک مکعب میٹرگیس ماہانہ استعمال کرنے والے صارفین کو پروٹیکٹیڈ صارفین میں شامل کیاگیا ہے تاہم ان کے لیے بھی فکس چارجز 10 سے بڑھا کر 400 روپے کر د ئیے گئے ہیں۔ماہانہ 25 مکعب میٹر گیس استعمال کرنے والے صارفین کےلیے قیمت 200 روپے سے بڑھا کر 300 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو ، 60 مکعب میٹر استعمال پر گیس کی قیمت 300 سے 600روپے جبکہ ماہانہ 100 مکعب میٹر گیس استعمال پر قیمت 400 سے بڑھا کر 1000روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے ۔
ماہانہ 150 مکعب میٹر استعمال پر گیس ٹیرف 600 سے بڑھا کر 1200 روپے ، 200 مکعب میٹر پر قیمت 800 سے بڑھا کر 1600 روپے ، 300 مکعب میٹر استعمال پر گیس کی قیمت 1100 سے بڑھا کر 3000 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو کر دی گئی ہے ۔
ماہانہ 400 مکعب میٹر سے زائد استعمال پر گیس کی قیمت 3100 سے بڑھا کر 4000 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو کی گئی ہے تاہم تندوروں کےلیے گیس کی قیمت 600 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو برقرار رکھی گئی ہے ۔نئے نرخ یکم نومبر سے نافذ العمل ہوں گے۔
گذشتہ ماہ حکومت کی جانب سے کیے جانے والے اضافے کے مطابق صنعتوں کے لئے گیس کی قیمتوں میں 193 فیصد اضافہ کیا جائے گا جبکہ گھریلو صارفین کے لئے گیس 173 فیصد مہنگی ہو جائے گی۔ گھریلو صارفین کے لئے گیس کے نئے نرخ جاری کر دیئے گئے۔ قیمتوں میں اضافے پر عمل اکتوبر کے بلوں میں کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں:حکومت نے گیس کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دیدی
ایک کیوبک میٹر گیس کی قیمت 1000 روپے ہوگی۔ 1.5 کیوبک میٹر گیس کا بل 1200 روپے ماہانہ ہوگا۔ 2 کیوبک میٹر گیس کی قیمت 1600 روپے ہوگی۔
3کیوبک میٹر گیس 3000 روپے ماہانہ میں ملے گی۔ 4 کیوبک میٹر گیس کی قیمت 3500 روپے ہوگی۔ 4 کیوبک میٹر گیس 4000 روپے میں ملے گی۔ کمرشل صارفین کو گیس 3,900 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو پر فروخت کی جائے گی۔
جنرل انڈسٹری کے لئے گیس کی نئی قیمت 2,600 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو ہوگی۔ پاور پلانٹس کو گیس 2,600 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو قیمت پر دی جائے گی۔ ایکسپورٹ انڈسٹری کے لئے گیس کی قیمت 2,050 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو ہوگی۔ سیمنٹ سیکٹر کو سب سے مہنگی 4,400 روپے میں گیس فروخت کی جائے گی۔
404 - Page not found
The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.
Go To Homepage