سرکاری ہسپتالوں میں ایمرجنسی ایکسپرٹ کی کمی، رپورٹ وزیراعلیٰ کو پیش

10/8/2023 9:59
لاہور:(سنو نیوز) پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں ایمرجنسی ایکسپرٹ کی کمی کے باعث ہزاروں افراد موت کے منہ میں جاچکے ہیں، پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں بھی کریٹیکل کیئر ایکسپرٹ کی شدید کمی ہے۔
پی آئی سی سمیت صوبہ بھر کے ہسپتالوں سے متعلق رپورٹ وزیراعلی کو پیش کر دی گئی ہے۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ پاکستانی سے تعلیم حاصل کرکے کم تنخواہ ہونے کے باعث ڈاکٹرز بیرون ملک جانے کو ترجیح دیتے ہیں۔
پاکستان میں یہ ڈاکٹرز 20 لاکھ سے 25 لاکھ روپے ماہانہ ڈیمانڈ کرتے ہیں لیکن یہاں پر تنخواہ کم ملنے کے باعث بیرون ملک جاکر پریکٹس کرتے ہیں اور بڑے ہسپتالوں میں خدمات انجام دے رہے ہیں۔
نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے کہا کہ کریٹیکل کیئر ڈاکٹرز جن کو ایمرجنسی ایکسپرٹ بھی کہا جاتا ہے ان کو فوری طورپر ہائیر کیا جائے اور سرجن کی خدمات بھی بڑھائی جائے۔
محسن نقوی نے کہاکہ محکمہ صحت فوری طورپر متعلقہ بورڈسے منظوری لیکر بھرتی کرے، ایمرجنسی ایکسپرٹ ڈاکٹرزکی خدمات فوری طورپر حاصل کرنے کے لئے فوری قواعدو ضوابط پورے کئے جائیں، ایمرجنسی ایکسپرٹ ڈاکٹرز ہونے سے ہزاروں مریضوں کو بچایا جاسکتا ہے۔
خیال رہے کہ جناح ہسپتال کراچی کی تاریخ میں پہلی بار روبوٹک سرجری کا آغاز کردیا گیا ہے۔ ڈائریکٹر جناح ہسپتال کا کہنا ہے کہ پہلی سرجری 34 سالہ شخص کی کی گئی، آپریشن میں ہسپتال کے ڈائریکٹر پروفیسر شاہد رسول سمیت 14 ماہرین شریک ہوئے۔
پروفیسر شاہد رسول نے کہا کہ پہلے مریض کے پتے کا کامیاب آپریشن کیا گیا ،روبوٹک مشین کے ذریعے 25 منٹ میں آپریشن کیا گیا ۔ پہلا آپریشن ایک مریض کا کیا ہے، آج سے روزانہ کی بنیادوں پر 2 سے زائد آپریشن ہوں گے۔
ہسپتال کے یورولوجی ، گائنی سمیت دیگر وارڈوں کے ضرورت مند مریضوں کا مفت آپریشن جاری رہے گا ۔
404 - Page not found
The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.
Go To Homepage