وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
10/8/2022 8:44
ترجمان اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق اسپیشل جوڈیشل مجسٹریٹ اینٹی کرپشننے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔
ترجمان اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب کے مطابق رانا ثناء اللہ کے بلا ضمانت وارنٹ گرفتاری اینٹی کرپشن انکوائری میں حاضر نہ ہونے پر جاری ہوئے۔ رانا ثناء اللہ کے بلا ضمانت وارنٹ مقدمہ نمبر 20/19 میں جاری ہوئے ۔
نمائندہ سنو ٹی وی کے مطابق رانا ثنااللہ کی گرفتاری کے لئے پنجاب پولیس کچھ دیر میں تھانہ کوہسار پہنچے گی، اور ضابطے کے مطابق مقامی پولیس کو اطلاع دی جائے گی۔ ضابطے کے مطابق مقامی پولیس کو اطلاع دیکر باقاعدہ رانا ثناءاللہ کی گرفتاری کے عمل کا آغاز کیا جائے گا۔
حکام محکمہ اینٹی کرپشن پنجاب کا کہنا تھا کہ رانا ثناء اللہ پر کلر کہار میں نجی سوسائٹی کے 2 پلاٹس بطور رشوت لینے کا الزام ہے۔ رانا ثناء اللہ کہتے ہیں یہ پلاٹس مجھے تحفے میں ملے تاہم رانا ثناء اللہ مسلسل تحقیقات کےلئے پیش نہیں ہورہے تھے اس لئے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہوئے۔
وزیر داخلہ پنجاب راجہ بشارت کا اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہنا تھا کہ عدالت کے حکم پر راولپنڈی پولیس عدالتی احکامات کی تعمیل کرے گی۔ اگر رانا ثنا اللہ خان کی گرفتاری نہیں ہوتی تو عدالت کو آگاہ کریں گے۔ مزید ایکشن عدالتی حکم پر لیا جائے گا۔
Non-bailable arrest warrant has been issued against Rana Sanaullah by the Special Judicial Magistrate. Party has already left for Police Station Kohsar, Islamabad to pursue the arrest. The process of arresting will be started by informing local police as per the Law. pic.twitter.com/BFOPqsjMwn
— Muhammad Basharat Raja (@RajaBasharatLAW) October 8, 2022
404 - Page not found
The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.
Go To Homepage