پیرو میں سونے کی کان میں آگ لگنے سے 27 افراد ہلاک
5/8/2023 5:36
لیما(ویب ڈیسک) پیرو میں سونے کی کان میں آگ لگنے سے 27 افراد ہلاک ہو گئے، حکام کے مطابق یہ حادثہ پیرو میں کئی دہائیوں میں کان کنی کے دوران پیش آئے حادثوں میں سب سے بدترین حادثہ ہے۔
حکام نے بتایا ہے کہ حادثے میں 2 افراد کو جلنے سے بچا لیا گیا ہے تاہم مزید کسی کے زندہ بچنے کی امید ظاہر نہیں کی جا رہی ہے۔
پیرو کے علاقے اریکیپا میں واقع لا اسپرانزا نامی سونے کی کان کے اندر بجلی کے شارٹ سرکٹ سے آگ بھڑک اٹھی تھی، مقامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق 30 کے قریب ماہر ریسکیو کارکنوں نے کان سے ہلاک افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو نکالنے کے لیے امدادی آپریشن میں حصہ لیا۔
کان میں لگنے والی آگ کے شعلے اور نکلتے دھویں کو دور دور تک دیکھا گیا، ریسکیو حکام کے مطابق آگ لگنے کے موقع پر کان کن زمین کی تہہ میں 80 سے 100 میٹر نیچے کام کر رہے تھے۔
جاری کیے گئے بیان میں علاقائی حکام نے بتایا ہے کہ جائے حادثہ سے قریب ترین پولیس اسٹیشن 90 منٹ کی دوری پر جبکہ قریبی شہر سے کئی گھنٹے کے فاصلے پر تھا جس کی وجہ سے امدادی کاموں میں تاخیر ہوئی۔
خیال رہے کہ پیرو دنیا کے سب سے بڑے سونا پیدا کرنے والے ممالک میں سے ایک ہے، جو ایک سال میں کان کنی کے ذریعے 100 ٹن سے زیادہ سونا نکالتا ہے جو پوری دنیا کی سالانہ سپلائی کا 4 فیصد ہے۔
ضرور پڑھیں
404 - Page not found
The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.
Go To Homepage