کشمالہ طلعت نے پیرس اولمپکس کیلئے کوالیفائی کرلیا
1/8/2024 10:06
کراچی : (سنو نیوز) شوٹنگ کے میدان سے بڑی خبر، پاکستان کی ویمن شوٹر کشمالہ طلعت نے پیرس اولمپکس کیلئے کوالیفائی کرلیا۔
کشمالہ طلعت نے ایشین رائفل شوٹنگ چیمپئن شپ میں سلور میڈل جیت کر یہ اعزاز حاصل کیا۔ کشمالہ طلعت نے 10 میٹر ائیر پسٹل میں پاکستان کیلئے سلور میڈل جیتا۔ ایشین شوٹنگ چیمپئن شپ انڈونیشیاء کے شہر جکارتہ میں آج سے شروع ہوئی ہے۔
پاکستانی شوٹر کشمالہ طلعت سے قبل جی ایم بشیر اور گلفام جوزف بھی اولمپکس کیلئے کوالیفائی کرچکے ہیں۔ کشمالہ طلعت رواں سال فرانس کے شہر پیرس میں ہونیوالے اولمپکس مقابلوں میں پاکستان کی نمائندگی کرینگی ۔
اس کے علاوہ کشمالہ طلعت 10 میٹر اور 25 میٹر ائیر پسٹل کیساتھ 25 میٹرز مکسڈ ڈبل مقابلوں میں بھی شرکت کریں گی۔
ضرور پڑھیں
گرین لینڈ میں کون سا خزانہ چھپا ہوا ، جس پر ٹرمپ کی نظر ہے؟
January, 14 2025
تاریخ کے 50 عظیم ترین کھلاڑیوں کی فہرست جاری، ایک پاکستانی بھی شامل
January, 12 2025
ٹیکنالوجی کا شاہکار، بجلی کے بغیر چلنے والا ٹی وی ایجاد
January, 12 2025
اوورسیز پاکستانی کی شادی میں خصوصی کنٹینر کا اہتمام، نوٹوں کی برسات
January, 12 2025
404 - Page not found
The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.
Go To Homepage